ایف آئی اے نے پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی کیلئے قانونی رائے مانگ لی

اینٹی کرپشن ٹربیونل میں کچھ کو سزائیں ،کچھ کے کیس زیر سماعت ہیں،ایف آئی اے کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی کر سکتی ہے یانہیں ‘ ڈی جی کو مراسلہ

جمعہ 24 نومبر 2017 19:32

ایف آئی اے نے پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث کھلاڑیوں کیخلاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2017ء) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کیلئے قانونی رائے مانگ لی ۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایف آئی اے کو بھیجے گئے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹربیونل میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث کچھ کو سزائیں اور کچھ کے کیس زیر سماعت ہیں ۔ رائے مانگی گئی کہ ایف آئی اے کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے یانہیں ۔