سیکرٹری صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کامران رحمن و سیکرٹری اطلاعات قیصر عالم کی زیر صدارت بس ریپڈ ٹرانزٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
،پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس حکام کی شرکت،ٹر یفک مسائل سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل پر غور
جمعہ 24 نومبر 2017 21:53
(جاری ہے)
سیکرٹری اطلاعات قیصر عالم نے ٹریفک پولیس کو بھی عوام کو درپیش ٹریفک مسئلوںکے حل کے لئے موثر کردار ادا کرنے پر زور دیااور واضح کیاکہ متبادل راستوں کے بارے میں پمفلٹس عوام میں تقسیم کئے جائیں، اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ کامران رحمن کا کہنا تھا کہ وہ اوقات جس میں سڑکوں پرٹریفک ہجوم زیادہ ہو ان کی نشاندہی کی جائے اور اس کی مطابقت سے لائحہ عمل مرتب کیاجائے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ شہریوں کی سہولت کیلئے مختلف علاقوں کو جانے والے جی ٹی روڈ کے متبادل راستوں کے حوالے سے معلوماتی پمفلٹس اور بروشرز تقسیم کئے جائیں جبکہ ہر علاقے کو شہر کے دوسرے حصہ سے ملانے والے راستوں کی تشہیر وہاں بل بورڈز آویزاں کر کے کی جائے تاکہ شہریوں کو رش میں پھنسنے کی دقت و پریشانی سے بچایا جائے۔ایس پی ٹریفک ریاض محمد نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر ایجوکیشن موبائل موجود رہتی ہیں جو وقتاً فوقتاً لوگوں کو معلومات فراہم کرتی ہیں اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے ہیلپ لائن(1915) کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جہاں ٹریفک بارے معلومات لی جا سکتی ہیں۔اجلاس میں پی ڈی اے حکام کی جانب سے بتایا گیاکہ تعمیراتی کام کی وجہ سے سڑکوں پر موجود گرد و غبار کو کم کرنے کیلئے واٹرٹینکرز کی تعداد بڑھائی گئی ہے جو مختلف اوقات میں سڑکوں پر پانی کا چھڑکائو کرتے ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات نے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ محکمہ اطلاعات عوامی آگاہی کیلئے بھرپور اور موثر کردار ادا کرے گاتاکہ پشاور کے عوام کیلئے یہ ترقیاتی منصوبہ زحمت نہ بنے۔مزید قومی خبریں
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.