ملک میں قانون کی حکمرانی کی ضرورت ہے، رحمان ملک
ملک کو دھشتگردی کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ہم کسی کی جنگ کا حصہ بنے، ہمیں دھوکا دیا گیا ، ہمیں جمہوریت کے گھر کا تحفظ ہر صورت میں کرنا ہے،نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب
جمعہ 24 نومبر 2017 21:50
(جاری ہے)
قانون نافذ کرنے والے ادارے بہتر ہوں تو قانون کی حکمرانی ہوتی ہے۔ ملک کو دھشتگردی کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ آئے روز ہمارے فوجی، پولیس نوجوان اور پولیس اہلکار شہید ہو رہے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک ہم کسی کی جنگ کا حصہ بنے، ہمیں دھوکا دیا گیا۔
میری تحقیق کے مطابق تمام جہادی شر پسند تھے اور ہیں۔ یہ جہادی دوسرے ممالک سے پاکستان آئے اور یہی ٹرین ہوئے۔ یہ جہادی بعد میں طالبان اور القائدہ بنے اور اب داعش میں بدل گئے۔ سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ شہید بے نظیر بھو نے کہا تھا یہ جہادی ایک دن گھر گھر نقصان پہنچائیں گے۔ ہیلری کلنٹن نے خود کہا کہ ہم نے جہادی بنائے۔ میرا سوال ہے کہ یہ دہشتگرد صرف مسلمان ممالک میں کیوں ہیں۔ یہ صرف مسلم دنیا کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی لانا ہو گی ،طلبہ کو تحقیق کرنا ہوگی کہ قوانین میں کون کون سے نقائص ہیں۔ دھشتگردی نئی نسل کو درپیشٴْ مسائل میں سب سے اہم ہے۔ کمیونزم کے خلاف جنگ میں ہمیں پھنسایا گیا تھا۔ ہمیں جمہوریت کے گھر کا تحفظ ہر صورت میں کرنا ہے۔ جمہوریت کو خطرہ آج جمہوریت سے ہے دیکھنا ہو گا کہ کسطرح افغانستان انڈیا اور امریکہ ہمارے خلاف اکٹھے ہو چکے ہیں۔ پارلیمینٹ کسی بھی ملک کے لئے روشنی کا مقام ہوتا ہے۔ اگر آپکی سیکیورٹی اچھی ہو گی تو لوگ سرمایہ کاری کے لئے آپکی طرف آئیں گے۔ میں وزیراعظم مودی کو چیف ٹریریسٹ کہتا ہوں جس پر امریکہ جانے پر پابندی تھی۔ وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش میں ڈنکے کے چوٹ پر کہا کہ پاکستان کو ہم نے توڑا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا وہی دہشتگرد مودی آج امریکہ کے آنکھوں کا تارا بن چکا ہے۔ امریکہ بھارت کو اس خطے کا ڈان بنانا چاھتا ہے۔ دھشت گردی کیخلاف جنگ میں بھارت کا کوئی کردار نہیں ہے۔ پی پی پی کے حکومت نے امریکہ کے اڈے خالی کروائے۔ ہیم نے امریکہ اڈے ختم کرنے کیلئے بھاری قیمت چکا دی مگر مجھے اپنے بہادر لیڈرشپ پر فخر ہے۔ اگر ہم امریکہ کو ایک نہ کرتے تو آج حالات بہتر ہوتے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.