کے الیکٹرک نے اورنگی کے علاقے مجیب گوٹھ میں نئے پی ایم ٹیز اور کم قیمت میٹرزکی تنصیب مکمل کرلی
ہفتہ 25 نومبر 2017 16:02
(جاری ہے)
بجلی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف علاقے کے لوگوں کو قائل کرنے کے بعد انفراسٹرکچر نصب کیا گیاہے اور ساتھ ہی کم قیمت میٹروںکے لیے درخواستوں پر کام شروع کردیا گیا ۔
کے الیکٹرک کے ترجمان نے مزید کہا،’’کے الیکٹرک شہرِ کراچی سمیت مجیب گوٹھ اور دیگر مضافاتی علاقوں میںبجلی چوری کی روک تھام کیلئے پرعزم ہے۔ ابتدائی مرحلے میںغیر قانونی کنکشنوں کوختم کرنے کے دوران کے الیکٹرک کی ٹیموں کو مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم کے الیکٹرک کی جانب سے غیر قانونی انفرااسٹرکچر کے نقصانات کے حوالے سے کوششیں جاری رکھی گئیں اور بالآخر اس منصوبے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا جس کے لیے ہم علاقہ مکینوں کے تعاون کے شکرگزار ہیں۔‘‘ سنہ 2009ء میں شہر کا 15 فیصد سے کم حصہ لوڈ شیڈ سے مستثنیٰ تھا جب کہ جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں مسلسل سرمایہ کاری کے نتیجے میں شہر کا60 فیصد سے زائد حصہ لوڈ شیڈ سے مستثنیٰ ہوچکا ہے جس میں صنعتی زونز بھی شامل ہیں۔ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن پر آنے والے نقصانات گزشتہ 6 برسوں کے دوران تقریبا 13 فیصد کم کئے گئے جبکہ کے الیکٹرک نے 3,100 سے زائد پی ایم ٹیز کو ایریل بنڈلڈ کیبلز پر منتقل کیا ہے تاکہ فالٹس کے تناسب میں کمی لائی جاسکے اور بلاشبہ اس نیٹ ورک کے باعث بجلی چوری کا خاتمے میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.