حکومت کی ناکام حکمت عملی اور مذہبی جماعتوں کے بلوے نے پاکستان کے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی،ندیم ہارون خان

ختم نبوت کے قانون کو چھیڑ کر حکومت نے اپنے پائوں پر خود کلہاڑہ مارا ہے،بیان

پیر 27 نومبر 2017 21:45

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2017ء) حکومت کی ناکام حکمت عملی اور مذہبی جماعتوں کے بلوے نے پاکستان کے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ، کاروباری سرگرمیاں ٹھپ جبکہ ٹریفک کی بندش کی وجہ سے طلباء وطالبات کی تعلیم کا حرج ہونے لگا اور ملکی معشیت کا پہییہ بھی سست روی کا شکار ، عوام میں تشویش کی لہر،پی ٹی آئی کے رہنماندیم ہارون خان نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ،حکومتی رٹ ختم ہو گئی ہے اب حکومت کو گھر چلے جانا چاہئے،پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے قانون کو چھیڑ کر حکومت نے اپنے پائوں پر خود کلہاڑہ مارا ہے حکومت کا چاہئے تھا کہ دھرنے والوں سے مذاکرات کرتے اور اگر وہ بضد تھے تو وزیر قانون سے استعفیٰ لیکر بات کو ختم کر دیتے مگر لگتا ہے کہ میاں نوا زشریف نے پالیسی بنا لی ہے کہ نہ کھیڈاںگے اور نہ کھیڈن دیا ں گے ،جماعت اسلامی کے رہنما میاں مختار احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے احساس معاملہ کو چھیڑ کر غلطی کی ہے اور جان بوجھ کر حلف نامے کو چھیڑا گیا ہے تاکہ بیرونی ایجنڈے پر تکمیل کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :