اگلے کچھ گھنٹوں میں دو بڑے سیاستدانوں کے اکاؤنٹس کی امریکہ سے تفصیلات آنے والی ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 دسمبر 2017 10:52

اگلے کچھ گھنٹوں میں دو بڑے سیاستدانوں کے اکاؤنٹس کی امریکہ سے تفصیلات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ امریکہ کے وزیر دفاع نے پاکستان کے دورے سے واپس جا امریکی وزارت خارجہ کو جو نوٹ بھجوایا ہے اس کے مطابق پاکستان میں آئندہ ماہ نئی حکومت آنے والی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام یہ نوٹ کر لیں کہ اگلے چند گھنٹوں یا چند دنوں میں پاکستان کے دو بڑے سیاستدانوں کے بنک اکاؤنٹس کی تمام تفصیلات سامنے آنے والی ہیں۔

یہ دونوں سیاستدان حکومتوں میں بھی رہے ہیں ان کے بنک اکاﺅنٹس سوئٹزرلینڈ یا یورپ میں ہیں، اور ان میں بلین ڈالرز کی ٹرانزیکشن ہوتی رہی ہے، امریکہ ان اکاؤنٹس کو ایکسپوز کرنے لگا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی وزیر دفاع جب پاکستان آئے تھے تو میاں نواز شریف نے ان سے درخواست کی تھی کہ میری جان چھڑوا دیں۔ چوہدری غلام حسین نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :