الیکشن کمیشن نے مختلف کیڈرز کے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

ضلعی الیکشن کمشنر اسلام آباد محمد ندیم زبیر کو علاقائی الیکشن کمشنر سرگودھا تعینات کر دیا گیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:39

الیکشن کمیشن نے مختلف کیڈرز کے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) الیکشن کمیشن نے مختلف کیڈرزکے افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق علاقائی الیکشن کمشنر سرگودھا عابد حسین کاتبادلہ کرتے ہوئے انہیں ملتان کا ریجنل الیکشن کمشنر مقررکیا گیاہے۔ ڈپٹی الیکشن کمشنرملتان ٹومحمدیوسف کوڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان، محمد ندیم زبیر ، جواس وقت ضلعی الیکشن کمشنراسلام آبادکے عہدے پر تعینات تھے، کافوری تبادلہ بطور علاقائی الیکشن کمشنر سرگودھا کردیاگیاہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرچترال سیّدگلریزعباس رضوی جن کا تبادلہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنررحیم یارخان کے طورپر کیا گیاتھا، کو اب فوری طورپر اورتاحکم ثانی ڈپٹی ڈائریکٹر(کانفیڈینشل) الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد تعینات کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ضلعی الیکشن کمشنرپاک پتن ، جن کا تبادلہ ضلعی الیکشن کمشنرراولپنڈی ٹوکے طورپرکیا گیاتھا، کو اب ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرشیخوپورہ مقررکیاگیاہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمدسلیم اختر جنہیں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں تعینات کیا گیا تھا، کو اب ضلعی الیکشن کمشنر راولپنڈی ون مقررکیا گیاہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنر رحیم یارخان وسیم اختر جن کا تبادلہ بطور ضلعی الیکشن کمشنر مٹیاری کیاگیاتھا، کے پوسٹنگ آرڈرزتاحکم ثانی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ اسی طرح ضلعی الیکشن کمشنرفیصل آباد ون علی عبداللہ خالد،جن کاتبادلہ بطورڈپٹی ڈائریکٹرپنجاب الیکشن کمیشن لاہورکیاگیاتھا، اور ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب الیکشن کمیشن لاہور ،جن کا تقررضلعی الیکشن کمشنر فیصل آبادون کے طورپرکیا گیاتھا، کے حکم نامے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنرمٹیاری سعیداحمدسومرو،جن کاتبادلہ بطور ضلعی الیکشن کمشنرلہری کیاگیا تھا ،کے تعیناتی کے احکامات منسوخ کردیئے گئے ہیں جبکہ ضلعی الیکشن کمشنرملتان ون شکیل احمدکو ضلعی الیکشن کمشنرملتان ٹو کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، وہ ابتدائی تین ماہ کیلئے یا اس پوسٹ پر تقرری تک اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :