سعودی عرب ، فیملی وزٹ ویزے کی مدت میں زیادہ سے زیادہ 180دن تک توسیع کرائی جاسکتی ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 7 دسمبر 2017 15:25

سعودی عرب ، فیملی وزٹ ویزے کی مدت میں زیادہ سے زیادہ 180دن تک توسیع کرائی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیملی وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع ابشر کے ذریعہ ہوگی۔

(جاری ہے)

وزٹ ویزے کی مدت میں زیادہ سے زیادہ 180دن تک توسیع کی جاسکتی ہے۔ محکمہ پاسپورٹ نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ فیملی وزٹ ویزے کی توسیع مدت ختم ہونے سے 7 دن پہلے کی جائے۔ ختم ہونے کے 3دن بعد تک توسیع کی جاسکتی ہے ۔ توسیع کی مجموعی مدت 180تک ہوگی۔

متعلقہ عنوان :