ایچ ای سی میں ہوآوے آئی سی ٹی مقابلہ 2017کی اختتامی تقریب
چھ پاکستانی طلباء قومی مقابلوں میں کامیابی کے بعدچین میں فائنل رائونڈ میں شرکت کریں گے
جمعرات 7 دسمبر 2017 21:10
(جاری ہے)
اس فائنل راؤنڈ میں شریک جیتنے والے چھ طلبہ جن میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، لاہور کے ایاز احمد، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، اسلام آباد، کے ملک نور محمد ، لاہور گیریژن یونیورسٹی، لاہور کے شمیم اقبال ، ورچوئل یونیورسٹی کے زبیر ملک ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، لاہورکے زبیر ملک اور فاطمہ رشید شامل ہیں۔
جیتنے والے طلبہ کو اب فائنل مقابلے کے لیے چین میں منعقدہ مڈل ایسٹ آئی سی ٹی مقابلوں میں شرکت کرنی ہے۔ احسن اقبال ، وفاقی وزیر داخلہ نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی وجہ سے چوتھے صنعتی انقلاب کی جانب گامزن ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اس انقلاب سے روشناس کروانے کے ساتھ ساتھ تیاری بھی کروانی ہے تاکہ دنیا کے شانہ بشانہ چل سکیں۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک بھی سائنسی بنیادوں پر ترقی کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا یہی وجہ ہے کہ حکومت پاکستان پاکستانی نوجوانوں کو سائنسی بنیادوں پر ٹریننگ اور مختلف مقابلوں کے مواقع فراہم کر رہی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان 5Gٹیکنالوجی کے آغاز کے ساتھ ہی اس کو اختیار کرنے کے لئے تیار ہے ۔ حکومت پاکستان کے وژن 2025کے حوالے سے وفاقی وزیر نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اس با ت کا عزم کرتی ہے کہ سال 2025تک پاکستان کو دنیا کی 25بڑی معیشتوں میں لا کھڑا کرے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ قوموں کی ترقی میں معاشی نظریات کی اہمیت ہوتی ہے اور یہ اہمیت اکیسویں صدی میں نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے ۔ اپنی بات کے اختتام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ملک میں سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کی اشد ضرورت ہے۔ ڈاکٹر مختا ر احمد ، چیئرمین اعلی تعلیمی کمیشن نے ایچ ای سی، ہوآوے پارٹنر شپ پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ باہمی اشتراک 2006 میں شروع ہوا جس کی وجہ سے آج پاکستان کے پاس اپنا آئی سی ٹی کا نظام موجود ہے۔ انھوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان کے پاس خطے کا سب سے بہترین آئی سی ٹی کا نظام ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہوآوے نے آئی سی ٹی کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جن میں سے پاکستان ایجوکیشن اینڈ ریسرچ نیٹ ورک (پرن) ، آئی سی ٹی ۔آراینڈ ڈی اور کلاؤڈ ڈیٹا سنٹر کا آغاز شامل ہیں ۔ ہوآوے آئی سی ٹی مقابلے میں جیتنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس سال سے ایچ ای سی اور ہوآوے کے باہمی اشتراک سے پاکستانی نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے آراستہ کر رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اسمارٹ یونیورسٹی پراجیکٹ اگلے ڈیڑھ سال میں پورے پاکستان کا احاطہ کرلے گا جبکہ اسمارٹ کلاس روم پروجیکٹ میں بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ ملکی ترقی میں جامعات کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پاکستان میں چین کے نامزد سفیر یائو جنگ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی میں آئی سی ٹی کے شعبے میں ترقی کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انھوں نے پاکستان میں ہوآوے اسکل کمپیٹیشن میں جیتنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ پاکستانی طلبہ چین میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائیں گے۔ اپنے خطاب کے آخر میں انھوں نے کہا پاک۔چین دوستی انتہائی اہم ہے اور دونوں ممالک مستقبل قریب میں لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر آمادہ ہیں ۔مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.