پاک چین دوستی باہمی احترام اور اعتما د کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے،سپیکر قومی اسمبلی
پاکستان موجود ہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، دونوں ممالک مشترکہ اقتصادی اور تر قیاتی منصوبوں کے ذریعے خطے کے عوام کی خوشحالی کے لیے مصروف عمل ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اعلی سطحی چینی وفد سے گفتگو
پیر 11 دسمبر 2017 16:17
(جاری ہے)
چین تاریخی دوستی تعاون اور شراکت داری کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے ۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چینی وفد کا حالیہ دورہ پاکستان موجود ہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم پیش رفت ثابت ہو گا ۔
سر دار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوست ملک چین پر بھر پور اعتماد کرتا ہے اور دونوں دوست ممالک علاقائی معاملات پر یکساں موقف کے حامل ہیں ۔سپیکرنے کہا کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبہ ) (CPECجو ایک بڑا اور انتہائی اہم منصوبہ ہے پاکستان اس پر موثر انداز میںعمل درآمد کو ممکن بنانے اور اس کی بروقت تکمیل کے لیے پر عزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ اقتصادی اور تر قیاتی منصوبوں کے ذریعے خطے کے عوام کی خوشحالی کے لیے مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان رابطو ں کو فروغ دے کرچین کے علاقائی اور عالمی انضمام کے و یژن کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ون بیلٹ ون روڈ (OBOR) کے منصوبے کے ابتدائی شر اکت داروں میں ہے ۔وفد کے شرکا ء کو 23سے 26دسمبر تک اسلا م آباد میں منعقد ہو نے والی سپیکر ز کا نفرنس سے آگا ہ کر تے ہو ئے سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا کہ مذکو رہ کا نفرنس سے مضبو ط شراکت داری کے ذریعے خطے کے ممالک میں تر قی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا اور یہ کا نفرنس دہشت گردی کے نا سور پر قابو پا نے میں بھی معاون ثابت ہو گی ۔انہو ں نے مزید بتایا کہ کا نفرنس میں شر کت کے لیے چین ،روس،ترکی ،ایر ان اور افغانستان کے سپیکر ز کو مدعو کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ منسٹر آف انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف سنٹرل کمیٹی آف کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ وانگ یاجون نے کہا کہ چین کے اسٹرٹیجک شماروں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت حاصل ہے اور دونو ں ممالک کی قیادتیں موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاک۔چین تعاون خطے اور اس سے باہر چیلنجوں سے نمبٹنے کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔وانگ یاجون نے کہا کہ چین پاکستان کی اقتصادی تر قی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔انہوںنے چین کی طر ف سے ٹیکنالوجی ،بنیادی ڈھانچے کی تر قی اور توانائی کے متبادل ذرائع کی تلاش کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ شر اکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہے اور موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش رکھتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اورایران کی جانب سے لائزون افسران کی تقرری کر دی گئی ہے، ترجمان دفترخارجہ
-
سعودی بزنس وفدکا متوقع دورہ پاکستان کے لئے وزیر اعظم شہبازشریف نے 16رکنی اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دیدی
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں‘ مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
-
پی ڈی ایم حکومت نے پہلا کام اے وی ایم مشین اور اوورسیزپاکستانیوں سے ووٹنگ کا حق چھینا
-
’جنریٹیو اے آئی‘، جاپانی وزیر اعظم نے قواعد کے لیے فریم ورک متعارف کرا دیا
-
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا صحافیوں کے لیے سائبر قوانین سے آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقاد
-
پنجاب حکومت نے کسانوں سے گندم نہ خریدی تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے
-
پی آئی اے دبئی سے سکردو کے لئے 3 مئی سے براہ راست پروازیں شروع کر رہا ہے، قونصل جنرل حسین محمد
-
کیا ہم نے سائفر گائیڈلائنز کا کتابچہ واپس کر دیا ہی یہ نہ ہو نا کہ پھر ہمارے خلاف بھی ایف آئی آر ہو جائے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس
-
متحدہ عرب امارات کا العین کے حکمران نمائندے شیخ تہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر سات روزہ سرکاری سوگ کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.