پیپلز پا ر ٹی کی لیبر پا لیسی پر عملدرآمد کیا جا ئے تو مزدورو ں کے مسائل فو ری حل ہو جا ئیں گے ،ْسید ناصر حسین شاہ
پہلی مرتبہ وزیر اعلی سندھ نے مزدوروں کے نمائندوں کے مجوزہ منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں،صوبائی وزیر محنت کا خطاب
پیر 11 دسمبر 2017 16:21
(جاری ہے)
جبکہ مزدوروں کے لئے این آئی سی وی ڈی کا یونٹ کھولا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے عزم کیا ہوا ہے کہ مزدوروں کے بچوں کے لئے تعلیم اور صحت کی سہولیات ان کے دروازے تک پہنچائیں گے ہم چاہتے ہیں کہ مزدور اپنے مسائل حل کرنے کے لئیے آگے آئیں حکومت ان کی مدد کرے گی۔ناصر شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی مرتبہ 22 فروری کو مزدور پالیسی کا اعلان کیا تھا محکمہ لیبر ہر سال 22 فروری کو مزدور کانفرنس منعقد کرے گا اورہر سال 11ستمبر کو لیبر سیفٹی ڈے بھی منایا جائے گا جبکہ سینئر وزیر اور رہنماء نثار کھوڑو کی سربراہی مزدور قوانین پر عملدرآمد کرانے کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے۔مزدوروں کے کالونیوں کے لئے ایمبولینسز اور فائر ٹینڈرز بھی خریدے جارہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ گھوٹکی میں دو ہزار سے زائد فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے۔جبکہ کورنگی اور لانڈھی میں ورکرز کالجز تعمیر کیے جائیں گے۔کا نفرنس سے خطا ب کرتے ہو ئے پیپلز پا ر ٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہا کہ آئی ایل او کے تعاون سے پہلی لیبر کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔ایشین لیبر کانفرنس کے انعقاد سے دنیا میں اچھا میسج جائے گا۔اگر محنت کش کی آواز نہیں سنی جائیگی تو پہیہ کیسے چلے گا۔صو با ئی وزیر سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ مجھے جب محکمہ لیبر دیا گیا تو میںنے سینئرز کو ساتھ لیا،اس ملک کی تاریخ سے شہید بھٹو اور شہید محترمہ کے ادوار کے بغیر دیکھیں تو مزدور کہاں نظر آتا ہے۔ ملک میں آصف علی زرداری کی شخصیت سے متعلق منفی پروپیگنڈہ کیا گیاجب موبائل کے 100 روپے کے کارڈ پر 14 روپے کٹتے تھے تو کہا جاتا تھا زرداری ٹیکس ہے آج 28 روپے کٹ رہے ہیں کوئی نہیں بولتا،پیپلز پارٹی حکومت نے تین لاکھ عا ر ضی ملازمین کو مستقل کیا گیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.