جنوری میں نواز لیگ کا تخت تختہ بن جائیگا،عنقریب قاری حفیظ کا سورج بھی غروب ہونیوالا ہے ،سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ

پیر 11 دسمبر 2017 21:58

جنوری میں نواز لیگ کا تخت تختہ بن جائیگا،عنقریب قاری حفیظ کا سورج بھی ..
سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ جنوری میں نواز لیگ کا تخت تختہ بن جائے گا،عنقریب قاری حفیظ کا سورج بھی غروب ہونے والا ہے ۔وہ بروز پیرصحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز لیگ اب اللہ کی پکڑ میں آ گئے ہیں جہاں سے چھٹکارا ممکن نہیں ہے اور تخت لاہور اب تخت بننے جارہا ہے اسی وجہ سے قاری حفیظ کے اقتدار کا سورج بھی بہت جلد غروب ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مرکز میں حکومت کے خاتمے کے بعد مولانا حفیظ کو دن میں تارے نظر آئینگے اور گردن کا سریا بھی غائب ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے توہین رسالت کی ہے جس کی سزا سے بچ نہیں سکتا ہے اب اسے رانا ثناء اللہ کی قربانی کے بغیر اور کوئی راستہ نہیں ہے ۔