ٹیلی فون انڈسٹری ہری پور میں ملازمین کے ناجائز استعمال سی1 کروڑ 30لاکھ بجلی کا بل آیا ، انوشہ رحمان
منگل 12 دسمبر 2017 16:02
(جاری ہے)
اجلاس میں سینٹر جاوید عباسی کی جانب سے ٹیلی فون انڈسٹری کامعاملہ پیش کیا گیا ۔
جس کے جواب میں وزارت آئی ٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ ٹی آئی پی کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن آج بھی مینوئیل سسٹم کے ذریعے پینشن دی جا رہی تھی جبکہ 2017کے ابتدا میں چھ ماہ کے لئے بینک اکاونٹ کھولے گے ۔ ستمبر 2017میں 2395پینشنرزکو کمپیوٹرائزڈکرکے اور ان کے بینک اکاونٹ کھولے گے ۔انہوں نے کہاکہ 2395پینشنرزکو بینکوں کے ذریعے پینشن دی جا رہیہے ۔ جن میں سے 1698پینشنرزکو پینشن دی جا رہی ہے۔ جبکہ 697افراد کے لواحقین کو پینشن دی جا رہی ہے ۔ وزیر مملکت انوشہ رحمان نے بتایا کہ ٹی آئی پی کے ملازمین نے مکان کرائے پر دئیے ہوئے ہیں ۔ کاندانوں کے خاندان نسل در نسل انڈسٹری میں نوکریوں پر قبضہ کیے بیٹھے ہیں ۔ ادارے میں گھوسٹ ملازمین بھی موجودہیں پینشنرز نے ریکارڈ کی تصدیق اور آن لائن پینشنرز کیلئے رقم اکاونٹ میں رکاوٹیں کھڑی کیں ۔ انہوں نے کہاکہ جس وقت پی ٹی سی ایل کی نجکاریکی جا رہی تھی تو اس وقت اصولی طور پر ٹی آئی پی کی بھی نجکاری کر دی جانی چاہیے تھی اجلاس میں کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے دوسو کمپیوٹرچوری کا معاملہ بھی زیر غور آی ا۔ چئیرمین سی ڈی اے شیخ انصر نے اجلاس کو بتایا کہ چوری کی رپورٹ ایف آئی اے کو کر دی گئی ہے۔ جس کی وہ تحقیقات کر ہے ہیں نمائندہ ایف آئی اے نے اجلاس کو بتایا کہ چوری میں چی ڈی اے کے ایک افسر کا نام بھی آرہاہے۔ ملزم پارٹی کے مطابق ہمیں سی ڈٰ اے نے کمپیوٹرز میں ہارڈ وئیر ڈالنے کے لئے بلایا جس مین ساٖت وئیر تبدیل کرنے تھے چئیرمین کمیٹی شاہی سید نے کہاکہ بل کے محرک اعظم سواتی اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں ان کی واپسی تک ایجنڈے کو منسوخ کیا جاتاہے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینٹرعبدالرحمان ملک کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ وہ 67سال کے ہو گے ہیں ۔ فرحت اللہ بابر نے کہاکہ رحمان ملک آج 33سال کے ہو گے ہیں جس پر وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہاکہ نہیں بلکہ ڈبل 33 سال کے ہوئے ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کو لے جانے والا چین کا چینگ -6 خلائی مشن کامیابی سے چاند کے زیریں مدار میں داخل ہوگیا
-
نیپال کے کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن پر بھارت شدید ناراض
-
ایسٹرا زینیکا نے پوری دنیا سے اپنی کووڈ ویکسین واپس لے لی
-
امریکا سے فون آنے سے پہلے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے‘ہماری جماعت کو پنجاب میں بہت بڑا دھچکا لگا ، 30 سال کی سیاست 8 فروری کو ملیا میٹ ہو گئی.مشاہدحسین سید
-
وکلاء کو صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز
-
مئی میں محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے، اسحاق ڈار
-
9مئی پر جوڈیشل کمیشن بننے کی حمایت کرتا ہوں، مکمل تحقیقات ہونی چاہیں،عارف علوی
-
پہلے قوم سے ان کی پسند، ان کے ووٹ کا حق چھیننے والے معافی مانگیں، ڈاکٹر یاسمین راشد
-
آئی کیوب قمرآج چاند کے مدار میں پہنچے گا، پہلی تصویر 15 مئی کو آنے کا امکان
-
لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلاءاور پولیس میں تصادم‘پولیس کی وکلاءپر شیلنگ اور لاٹھی چارج
-
عام انتخابات میں سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی الزامات پرانکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ
-
سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری‘ایکٹ آئین سے متصادم قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.