پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے معاملے کی سماعت،
ہوم سیکرٹری کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش اعلی پولیس افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارررئی کے لئے وفاقی حکومت کو شفارش کردی گئی ہے، کسی سے بھی امتیازی سلوک نہیں برتا گیا ،رپورٹ پولیس کے 12ہزار افسران و اہلکار مختلف جرائم میں ملوث ہیں،آئی جی سندھ کی رپورٹ ،گریڈ 18سے 21تک کے 35افسران کیخلاف بھی کارروائی کی سفارش
منگل 12 دسمبر 2017 17:03
(جاری ہے)
عدالت میں ہوم سیکرٹری کی جانب سے نئی رپورٹ پیش کی گئی۔ہوم سیکرٹری کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی جاری ہی کسی کے ساتھ بھی امیتازی سلوک نہیں برتا گیا، تمام اہلکاروں وافسران کے خلاف کارروائی مکمل انکوائری کے بعد عمل میں لائی گئی۔
رپورٹ میں مزید کہنا تھا کہ اعلی پولیس افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کے لئے وفاقی حکومت سے سفارش کردی گئی ہے۔دوسری جانب عدالت میں آئی جی سندھ کی جانب سے بھی معاملہ پر تازہ رپورٹ پیش کی گئی جس میں عدالت کو آگاہ کہ سندھ پولیس کے 12 ہزار افسران و اہلکار مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔رپورٹ میں آئی جی سندھ کی جانب سے گریڈ 17 کے 31 افسران کے کارروائی کی سفارش کی کی گئی جبکہ گریڈ 18 سے 21 تک کے 35 افسران کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی گئی۔رپورٹ میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ گریڈ 16 اور اس سے کم کے 184 پولیس افسران کو سزائیں دے دی گئیں ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ پر مزید کارروائی دسمبر کے آخری ہفتہ تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ آج عدالت میں 15 پولیس اہلکاروں کی جانب سے نوکری سے برخاست کرنے کے خلاف داخواستیں بھی دائر کرائی گئیں۔مزید اہم خبریں
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف کو 77 مزید نشستیں ملنے کا دعوٰی کر دیا گیا
-
حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت آجاتی تو نجانے کیا گل کھلاتے
-
مجھے گورنر راج سے کوئی خطرہ نہیں یہ گورنر راج لگا کر اپنا شوق پورا کرلیں
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟
-
پنجاب حکومت کا گندم خریداری پر ٹال مٹول
-
ہم محمد بن سلمان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں
-
جس ملک میں عدلیہ کھڑی ہوجائے اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا
-
بیرون ممالک سے کیڑوں والی گندم امپورٹ کیے جانے کا انکشاف
-
اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں سے رفح کے مشرقی حصوں سے انخلا کا مطالبہ
-
ملک میں جان بچانے والی 100سے زائد ادویات کی قلت پیدا ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.