دسمبر کوعمران خان 4 روزہ دور ے پر کراچی آئیں گے، خرم شیر زمان

منگل 12 دسمبر 2017 20:10

دسمبر کوعمران خان 4 روزہ دور ے پر کراچی آئیں گے، خرم شیر زمان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) تحریک انصاف کے رہنما و ممبر سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 13 دسمبر کو چار روزہ دورہ پر کراچی پہنچیں گے، عمران خان کے دورے سے کراچی کی سیاست میں تاریخی تبدیلی آئے گی۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیرزمان نے کہا کہ عمران خان چارروزہ دورہ کراچی کے دوران مختلف اضلاع میں ورکرز کنونشن اور دیگر اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان شاہ فیصل کالونی اور نارتھ ناظم آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے، اس کے علاوہ چیئرمین عمران خان اورنگی ٹاؤ ن کا دورہ بھی کریں گے۔خرم شیر زمان کے مطابق چیئرمین عمران خان ضلع وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع اقراء یونیورسٹی کے طالب علموں سے لیڈر شپ کے موضوع پر خطاب کریں گے اس کے علاوہ مختلف ٹریڈ باڈیز اور کراچی بار ایسوسی ایشن سے بھی خطاب کریں گی

متعلقہ عنوان :