یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان پر اسلامی دنیا کے مشترکہ موقف کا اعلان ‘ او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیےوزیراعظم پاکستان ترکی پہنچ گئے
میاں محمد ندیم بدھ 13 دسمبر 2017 09:53
(جاری ہے)
سربراہ اجلاس سے قبل وزراءخارجہ کونسل کا اجلاس بھی ہو گا جس میں وزیر خارجہ محمد آصف شرکت کریں گے۔ وزیراعظم فلسطین کے عوام کے لئے پاکستان کے عوام اور حکومت کی غیرمتزلزل حمایت کے جذبات پہنچائیں گے۔
وہ اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیں گے کہ بیت المقدس کے معاملے پر مشترکہ موقف اپنایا جائے اور امریکی انتظامیہ سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا جائے گا۔پاکستانی حکومت اور عوام کو امریکہ کی جانب سے سفارتخانہ کو القدس (یروشلم) منتقل کرنے کے فیصلے پر تشویش ہے۔ اس طرح کا اقدام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں خاص طور پر یو این ایس سی آر 478 کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام غیرقانونی طور پر امریکی سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کے خلاف ہے۔ پاکستان نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ یروشلم کے کردار کو تبدیل کرنے کے اقدام سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں بشمول یو این ایس سی آر 478 پر عمل کرے۔ سربراہ اجلاس میں امریکہ کی جانب سے اپنے سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔ 57 رکنی تنظیم او آئی سی کی صدارت اس وقت ترکی کے پاس ہے اور ترک صدر طیب رجب اردوغان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں۔اس سے قبل عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں امریکہ پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اپنے اس اقدام کو واپس لے۔ تاہم عرب ممالک کی جانب سے اس حوالے سے اب تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔حالیہ برسوں میں ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بہتر ہو رہے تھے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یروشلم کے بارے میں فیصلے کے بعد ترکی نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور انقرا میں امریکی سفارت خانے کے سامنے سب سے پہلے عوامی احتجاج کیا گیا۔ ادھر فلسطینیوں کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جن میں اب تک چار فلسطینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ فیصلے کے بعد غزہ پٹی سے مبینہ راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل نے فضائی کارروائیاں بھی کی ہیں جن میں سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔دریں اثناءذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباس، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ہمراہ دورہ ترکی کے بعد لندن جائیں گے،جہاں تینوں راہنما سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.