اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر پابندی عائد کر دی
پابندی اشتعال انگیزی اور تفرقہ پھیلانے والے پروگرام کے خلاف درخواست کی سماعت میں عائد کی گئی
سمیرا فقیرحسین بدھ 13 دسمبر 2017 14:03
(جاری ہے)
عامر لیاقت حسین عالم آن لائن کے ذریعے کئی برس سے مذہبی اور معاشرتی منافرت پھیلا رہے ہیں ۔
درخواستگزار نے کہا کہ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی خواتین کے بارے میں بھی اپنے پروگرام میں عامر لیاقت نے غلیظ زبان استعمال کی، عامر لیاقت کفر اور غداری کے فتوے لگاتے ہیں اور عامر لیاقت کے لگائے گئے فتوؤں سے کئی لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ درخواستگزار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ذہنی طو ر پر بیمار ہیں اورانہوں نے پیمرا کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ حال ہی میں عامر لیاقت نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہئے معافی بھی مانگی ہے لیکن پیمرا اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عامر لیاقت کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں آنے پر تاحیات پابندی عائد کی جائے اور پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کے تمام اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم بھی جاری کیا جائے۔دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دئیے کہ ایک بندہ اخلاقیات کا جنازہ نکالتا رہا، کفر کے فتوے لگا کر واجب القتل کہتا رہا کسی نے نہیں پوچھا؟ کسی پر الزام لگانے کا حق اسے کس نے دیا ہے؟ پیمرا کے کوڈ آف کنڈکٹ کی باقی چینلز کے ساتھ پی ٹی وی بهی پیروی نہیں کر رہا۔ عدالت نے عامر لیاقت پر ٹی وی شوز کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے حکم دیا کہ عامر لیاقت حسین 10 جنوری کو اگلی سماعت تک ریڈیو اور ٹی وی ٹاک شوز نہیں کریں گے۔ عدالت نے پیمرا، وفاق اور عامر لیاقت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا‘وزیراعظم رشی سونک کا اقتدار خطرے میں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
کینیڈین پولیس نے سکھ راہنما ہردیب سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار لیا
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
-
پنجاب کے کسان پریشان کیوں ہیں؟
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
وزیر اعظم نے ججوں کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایات کی ہیں،اعظم نذیر تارڑ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.