تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے ایس ایس سی پارٹ ون اور ایس ایس سی پارٹ ٹو (نویں و دسویں) جماعت کے سالانہ امتحانات 2018 کے لیے اہل امیدواروں سے امتحانی فارم وصول کرنے کا شیڈول جاری کردیا

بدھ 13 دسمبر 2017 22:11

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے کنٹرولر امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق ایس ایس سی پارٹ ون اور ایس ایس سی پارٹ ٹو (نوین و دسویں) جماعت کے سالانہ امتحانات 2018 کے لیے اہل امیدواروں سے امتحانی فارم وصول کرنے کا شیڈول جاری کیاگیا ہی- تفصیلات کے مطابق دسوین جماعت کے لیے امتحانی فارم 1395 روپے بغیر لیٹ فیس سے آخری تاریخ 26 دسمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ 300 روپے لیٹ فی سے 2 جنوری ، 500 روپے لیٹ فیس سے 11 جنوری ،800 روپے لیٹ فیس سے 22 جنوری ،1200 روپے لیٹ فیس سے 31جنوری ،1600 روپے لیٹ فیس سے 8 فروری ، 2ہزار روپے لیٹ فیس سے 19 فروری ،2500 روپے لیٹ فیس سے یکم مارچ ،3 ہزار روپے لیٹ فیس سے آخری تاریخ 12 مارچ2018 مقرر کی گئی ہے اسی طرح نوین جماعت کے لیے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس 1195 روپے کے ساتھ جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 جنوری مقرر کی گئی ہے 300 روپے لیٹ فیس سے 11 جنوری ، 500 روپے لیٹ فیس سے 22 جنوری ،800 روپے لیٹ فیس سے 31 جنوری ، 1200 روپے لیٹ فیس سے 8 فروری ،1600 روپے لیٹ فیس 19 فروری ، 2 ہزار روپے لیٹ فی سے یکم مارچ اور 2500 روپے لیٹ فیس سے امتحانی فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 12 مارچ مقرر کی گئی ہے۔