پاناما اسکینڈل کیس سے کرپٹ مافیا کو پیغام گیا کہ اب سب کی باری آئے گی، نواز شریف کو علم ہے کہ ان کے اثاثے آمدنی سے زیادہ ہیں-عمران خان
میاں محمد ندیم جمعرات 14 دسمبر 2017 15:41
(جاری ہے)
عمران خان نے کہاکہ نوازشریف کہہ رہاہے مجھے کیوں نکالا،نواز شریف یہ نہیں کہہ رہا اس کے ساتھ ناانصافی ہوئی،نواز شریف کو پتا ہے کہ اس کے اثاثے آمدنی سے زیادہ ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاناما کی جو ساری جدوجہد ہوئی ہے، یہ پاکستان میں ڈیفائننگ مومنٹ ہے،جب کرپشن کے گاڈ فادر کو ہماری عدالتوں نے گھسیٹا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب رول آف لا ہوتاہے تو ملک میں حقیقی جمہوریت ہوتی ہے، پاکستان حقیقی جمہوریت کی طرف بڑھ رہا ہے۔دریں اثناءکراچی میں فیڈریشن پاکستان چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جس ملک کی قیادت کرپٹ ہو اس کا کوئی مستقبل نہیں جبکہ جہاں وزیر خزانہ منی لانڈرنگ کر رہا ہو تو ملک کیسے ترقی کرے گا‘ ہمارے اوپر مشکل وقت آیا ہوا ہے، پاکستان آج جہاں کھڑا ہے یہ ہمارے لیے بہت بڑا چیلنچ ہے۔انہوں نے کہا کہ جب آپ کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے اوپر 300 ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہو، جب آپ کا وزیر خزانہ مفرور ہو اور وزیر خارجہ 16 لاکھ روپے دوسرے ملک سے تنخواہ لے تو ایسے ملک کا کیا مستقبل ہوسکتا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے بتایا کہ آج سے 14 سال قبل ملائشیا کے اس وقت کے صدر مہاتیر محمد سے ان کی ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ کرپشن ہر ملک میں ہوتی ہے، ایک کرپشن وہ ہوتی ہے جو لوگوں کو تنگ کرتی ہے لیکن ملک کی اقتصادی ترقی نہیں روکتی لیکن جب آپ کے ملک کی قیادت کرپٹ ہو تو وہ ملک تباہی کی جانب جانا شروع ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری 21 سال سے جاری کرپشن کے خلاف جنگ اس ملک کے مستقبل کے لیے ہے۔پولیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں سب سے مشکل کام پولیس کو ٹھیک کرنا ہے، کیونکہ ملک کے لوگوں کی جان و مال پولیس پر انحصار کرتی ہے‘ پولیس ٹھیک ہو تو رینجرز کی ضرورت ہی نہیں پڑے اور رینجرز کبھی بھی وہ کام نہیں کرسکتی جو پولیس کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ نے خود رپورٹ پیش کی ہے کہ ہزاروں پولیس اہلکار جرائم میں ملوث ہیں، جب آپ کی پولیس ہی جرائم کرے گی تو پھر کرمنلز کی تو عیاشی ہوجائے گی۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جب تک آپ ایک ادارے کو مستحکم نہیں بناتے، اس کو قانون کے مطابق نہیں چلاتے، جب تک یہ سب میرٹ پر نہ ہو کوئی بھی ادارہ نہیں چل سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.