وزیراعلیٰ پنجاب کی مسیحی ملازمین کو20 دسمبر تک تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات 14 دسمبر 2017 20:04
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر اقبال سٹیڈیم کے قریب فن لینڈ،سند باداورماڈل بازار جھنگ روڈ پر فن دنیا میں مسیحی افراد کو ٹکٹوں پر پچاس فیصدرعایت دی جائے گی جبکہ تقریبات کو احسن طریقے سے منانے کے لئے مسیحی سرکاری ملازمین کو 20دسمبر تک تنخواہوں کی ادائیگی کو بھی یقینی بنایاجائے۔
انہوں نے کہا کہ کرسمس کی تقریبات کے سلسلے میں مسیحی شہریوں کی دلچسپی کے لئے میوزیکل پروگرام منعقد کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسیحی رہنمائوں کی طرف سے سامنے آنے والے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور سابقہ تجربات کی روشنی میں کرسمس کے موقع پر بہترین انتظامات ہونگے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران سے کہاکہ وہ گرجا گھروں کی انتظامیہ سے قریبی رابطہ رکھیں اور مطلوبہ ٹاسک مکمل کرکے انہیں آگاہ کیا جائے۔سی پی او نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر ضلعی پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اور پولیس اپنی ذمہ داریاں کما حقہ پوری کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ ایس پی لیول پر میٹنگ کرکے دیگر ضروری اقدامات بھی مکمل کئے جائیں گے۔مسیحی رہنمائوں نے کرسمس کی تقریبات کے لئے بھرپور انتظامی وحفاظتی اقدامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر سلمان غنی اور سی پی او اطہر اسماعیل کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا‘وزیراعظم رشی سونک کا اقتدار خطرے میں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
کینیڈین پولیس نے سکھ راہنما ہردیب سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار لیا
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
-
پنجاب کے کسان پریشان کیوں ہیں؟
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
وزیر اعظم نے ججوں کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایات کی ہیں،اعظم نذیر تارڑ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.