ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کی کوشش امریکی فرم رابرٹی گلوبل کی سفارش پر کیے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 دسمبر 2017 00:11

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14دسمبر 2017ء) ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کی کوشش امریکی فرم رابرٹی گلوبل کی سفارش پر کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کی کوشش کا تنازعہ پھر سے سر اٹھانے لگا ہے۔ اس حوالے سے اب تک کا سب سے بڑا اور تہکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف اور سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعوی کیا کہ ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کی کوشش امریکی حکومت کے دباو پر نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

بلکہ اس تمام معاملے کے پیچھے امریکی فرم رابرٹی گلوبل تھی۔ رابرٹی گلوبل ایک امریکی لابنگ فرم ہے جس کی خدمات زرداری دور میں پاکستان کا بیرونی دنیا میں امیج بہتر بنانے کیلئے حاصل کی گئی تھیں۔ اب موجودہ دور حکومت میں اس فرم کے حکام نے حکومت پاکستان کو مشورہ دیا کہ وہ ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کریں تاکہ وہ پاکستان کو بیرونی دنیا کے سامنے ایک سیکولر اور لبرل ملک کے طور پر پیش کر سکیں۔ اسی باعث انوشہ رحمان وہ وزیر تھیں جنہوں نے ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے ڈاکٹر شاید مسعود کے مزید انکشافات ملاحظہ کیجیے:
ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کی کوشش امریکی فرم رابرٹی گلوبل کی سفارش ..