چین اور روس سیاسی ایجنڈے سے قطع نظر اہم شراکت دار رہیں گے، ولادی میر پیوٹن
بیلٹ و روڈ منصوبہ بالکل موزوں ہے ، ایشیاء میں وسیع تر پارٹنر شپ بارے روسی تجاویز میں شامل کیا جا سکتا ہے شمالی سمندری روٹ کی ترقی میں کافی تعاون کے خوش آئند امکانات ہیں، سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 15 دسمبر 2017 13:22
(جاری ہے)
انہوں نے آرکیٹک میں منصوبوں سمیت دونوں ملکوں کے اہم مشترکہ منصوبوں، مائع قدرتی گیس پلانٹس ، ہائی سپیڈ ریلوے ، ہائی ٹیک سیکٹر اور خلائی سیکٹر بالخصوص شمالی سمندری روٹ کی ترقی میں اہم تعاون کے خوش آئند امکانات پرروشنی ڈالی ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم سال بھر اس کے استعمال کی ضمانت دیں تو مجھے امید ہے تو وہ اس نصب العین کو کافی تیزی سے حاصل کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایشیاء اور یورپ کے درمیان اشیاء کی تقسیم موجودہ روٹوں کی بجائے زیادہ اقتصادی قابل عمل ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ چین اور روس دونوں اس میں دلچسپی رکھتے ہیں، چین کی تیزی سے اقتصادی شرح نمو کو بے حد سراہتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کی حالیہ قومی کانگریس میں منظور کئے جانیوالے فیصلے چین کی ترقی کے مثبت ایجنڈے کے مظہر ہیں جو کہ روس کی خود اپنی ترقی پر عمل کرنے سے مطابقت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سی پی سی کے منشور میں ایجادات کی دفعات اس امر کی نشاندہی کرتی ہیں کہ چین ترقی کی ضمانت دیتے ہوئے اور اس ترقی کی بنیاد پر اپنے عوام کے طرز زندگی کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔انہوںنے کہا کہ یہ روس کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس دنیا کے وسیع تر معنوں میں چین روس کا اہم تجارتی و اقتصادی شراکت دار اور اس کا دفاعی پارٹنر ہے،2017ء کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین اور روس کے درمیان تجارتی حجم 61.4بلین امریکی ڈالر تک پہنچا ہے جو 22.4فیصد سالانہ زیادہ ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.