شہریوں کو مضر صحت پانی کی فراہمی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی
پاکستان ہے تو ہم ہیں ،پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، اے ڈی سی ون ریاض وسان
جمعہ 15 دسمبر 2017 19:37
(جاری ہے)
افسوس کہ پاکستان تاحال پولیو فری ملکوں کی فہرست میں شامل نہیں ہوسکا ہے،تقریب سے ڈی ایچ او ڈاکٹر نثار علی پھلپوٹو،ڈاکٹر بشریٰ رامیجہ، کشمالہ اصغر،امجد علی سورہیہ۔
ساجد ملاح،ڈاکٹرعرفان یوسف،ڈاکٹر صائمہ میمن،ڈاکٹر عزیز بھٹو،ڈاکٹر ووچہ رام،ڈاکٹر حنیف میمن اور دیگر کا کہنا تھا کہ صحت ماں اور بچے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے اور ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اور اس کا کنبہ صحت مند رہے ملک میں خصوصاً نسواں اور بچے کی صحت کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے خواتین کو زچگی کے مراحل میں سخت مشکلات درپیش ہوتی ہیں وہ عطائی دائیوں کے ہتھے چڑھ جاتی تھی اب زچہ و بچہ کی صحت کے حوالے سے جاری پروگراموں کی بدولت دائی کلچر کا کافی حد تک خاتمہ ہوا ہے، ر خاتون کی خواہش اور بنادی حق ہے کہ وہ صحت مند بچے کی پیدائش کرے،ہمارے ملک کی زیادہ تر آبادی غربت کی لکیر تلے ہے پاکستانی حکومت اور بین الاقوامی صحت کے ادارے پاکستان میں ماں اور بچے کی صحت میں بہتری لانے کے لئے کوشاں ہیں،پاکستان میں حمل اور زچگی کی پیچیدگیوں کی وجہ سے بچے کی پیدائش کے دوران ہر ایک لاکھ میں سے تین سو خواتین موت کا شکار ہوجاتی ہیں ان پیچیدگیوں کی بروقت پہچان سے ہم بہت سی مائوں کی جان بچاسکتے ہیں جس میں مستند ماہر لیڈی یلتھ ورکرز،مدر کیئر یلتھ ورکرز اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں جس کی وجہ سے زچگی اموات میں کمی آئی ہے ہمیں آگہی کے پروگرام اور ذاتی رابطہ مہم کو جاری رکھنا چاہئیے تاکہ دیہی علاقوں کی سادہ خواتین صحتمند رہ کر صحت مند بچہ جنم دے سکتی ہے اس موقع پر زچہ بچہ کی صحت کے حوالے سے بہتر خدمات انجام دینے والے ڈی ایچ او ڈاکٹر نچار پھلپوٹو،اے ڈٰ سی ون ریاض حسین وسان،ڈاکٹر بشریٰ رامیجہ،کشمالہ اصغر،ڈاکٹر شہزدی بھٹی،خیر محمد خمیسانی،ڈاکٹر غوث بخش،ڈاکٹر صائمہ میمن،امجد سورہیہ،ساجد ملاح،ڈاکٹر رمضان میمن،نصرت بھٹی،زاہدہ ملاح عالیہ جوگی سمیت دیگر ڈاکٹروں ،لیڈی ہیلتھ ورکرز، نرسنگ اسٹاف میں شیلڈ سے نوازا گیا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.