اسرائیلی حسینہ کے ساتھ تصویر ،عراقی ملکہ حٴْسن وطن سے فرار

عراقی ملکہ حسن نے عالمی مقابلے میں مختصر لباس میں شرکت کی تھی،امریکا میں مقیم ہوگئیں،اسرائیلی میڈیا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 13:52

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء)اسرائیلی حسینہ کے ساتھ تصویر پر ہنگامہ برپاہونے کے بعد عراقی ملکہ حسن وطن سے فرارہوگئیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق عراق کی ملکہ حسن سارہ عیدان کی اسرائیلی ملکہ حسن کے ساتھ تصویر نشر کی گئی تھی،اس کے بعد سارہ نے مس یونیورس کے مقابلے میں حصّہ لیا، مذکورہ تصویر اور مقابلے میں مختصر لباس کے ساتھ شرکت کے نتیجے میں عیدان خاندان کو تنگی اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اسرائیلی ملکہ حسن آدار کے اسرائیلی چینل کی ویب سائٹ کو بتایا کہ سارہ عیدان اپنے اہلِ خانہ سمیت عراق چھوڑ کر اس وقت امریکا میں مقیم ہے۔آدار کے مطابق گزشتہ ماہ لاس ویگس مقابلے میں شرکت کے بعد سے وہ اپنی عراقی ہم منصب کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ یہ مقابلہ 26 نومبر کو پلانیٹ ہالی وٴْڈ لاس ویگاس ہوٹل میں منعقد ہوا تھا۔