علاج معالجے کی بہترین سہولیات ہر غریب آدمی کا حق ہے
ماضی میں نیشنلائزیشن نہ ہوتی تو آج ہر شعبے میں انڈیا سے آگے ہوتے، قائد پی ایم ایل این محمد نوازشریف کا وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ میوہسپتال کا دورہ، مریض بچوں کے والدین سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ منگل 14 مئی 2024 19:53
(جاری ہے)
وزیراعلی مریم نوازشریف نے میو ایمرجنسی وارڈ کے وزٹ کے فوراً بعد میٹنگ طلب کر لی۔
وزیراعلی مریم نواز اور قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب بھر میں چائلڈ ایمرجنسی کی بہتری کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کے ہسپتالوں میں او پی ڈی رات دس بجے تک کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے سی ای او احسن ربانی نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے کسی بچے کو کوالٹی ایمرجنسی سے 30 منٹ سے زیادہ دور نہیں ہونا چاہیے۔ ہر چائلڈ ایمرجنسی میں تیز ترین آٹو میشن سسٹم سے مریض بچے کی جان بچائی جاسکتی ہے۔ پنجاب بھر میں 153 ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈ میں ٹیلی میڈیسن پروگرام فنکشنل ہوچکا ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کراچی،اسلام آباد اور لاہور میں ٹیلی میڈیسن کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ پنجاب کے 18 ہسپتالوں میں جدید ترین چائلڈ ایمرجنسی بلاک قائم ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سرکاری دفاتر اور ہسپتالوں میں ورک ایتھکس کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ ہسپتالوں خاص طور پر ایمرجنسی میں مانیٹرنگ کی ضرورت ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ سابق دور حکومت میں ہیلتھ سیکٹر کی تباہی میں کسر نہیں چھوڑی گئی- قائد محمد نواز شریف نے کہا کہ بہتر ین علاج ہر غریب آدمی کا حق ہے۔ ماضی میں نیشنلائزیشن نہ ہوتی تو آج ہر شعبے میں انڈیا سے آگے ہوتے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، وزیراطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزرا ء صحت خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، ایم این اے بلال اظہر کیانی، ڈاکٹر اظہر کیانی،ڈاکٹر عدنان خان، ڈاکٹر محمود ایاز اور دیگر بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
سڈز 4 کانفرنس: مستحکم خوشحالی کے نئے لائحہ عمل پر اتفاق
-
جانیے کہ کیا مصنوعی ذہانت بھی صنفی عدم مساوات کا شکار ہے؟
-
قیام امن کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو گوتیرش کا خراج عقیدت
-
آئی ایم ایف کا پھر سے "ڈو مور" کا مطالبہ
-
سیریز میں شکست سے بچنے کا آخری موقع، پاکستان نے انگلینڈ کو ہدف دے دیا
-
فیڈرل منسٹر فار پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ " پروفیسر احسن اقبال " کی ملائشیا میں 66ویں " (Asian productivity Organization) APO ایوارڈ سیشن میں شرکت ۔ پاکستان کی نمایاں خدمات پر انہیں خصوصی ایوارڈ دیا گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
-
خیبرپختونخوا میں پولیس افسران و اہلکاروں کے ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی عائد
-
معیشت بحالی کی پٹڑی پر گامزن ہے، مزید معاشی استحکام کیلئے کام کر رہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کاویئر ہائوس اور لاجسٹکس کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا اعلان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا قائداعظم بزنس پارک میں گارمنٹس سٹی پلگ اینڈ پلے بنانے کا اصولی فیصلہ
-
ویڈیو سے متعلق ایف آئی اے اگر تحقیقات کرتی ہے تو اپنا مئوقف پیش کریں گے
-
کیا نیب ترامیم سے نواز شریف کی سزا ختم نہیں کی گئی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.