کرا چی سے حیدر آباد، لیاری بائی پاس ، لاہور ملتان اور خانیوال سے گوجرہ موٹرویز آئندہ چندماہ میں عوام کیلئے کھول دی جائیں گی
حکومت نے ملکی ترقی کیلئے مواصلات کے شعبوں میںبڑے بڑے منصوبوں پر معاہدے کئے ،پورے ملک میں شاہراہوں کا جال بچھایا جارہا ہے، موٹروے پولیس میں مزید نئی بھر تیاں بھی جلد کر ر ہے ہیں، آئندہ چند ماہ موٹرویز کا دائرہ 1800 کلومیٹر تک پھیل جائے گا: وفاقی وزیر مواصلات ڈا کٹر حا فظ عبدالکر یم کا تقریب سے خطاب
محمد علی اتوار 17 دسمبر 2017 00:07
(جاری ہے)
انسپکٹر جنرل مو ٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام، ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ ، مئیر بہاو لپور عقیل نجم ہا شمی ، ایس ایس پی چو ہدری غلام جعفر ، پرنسپل قا ئد اعظم میڈ یکل کالج پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ، سول سو سائٹی کے ارکان اور موٹروے پولیس افسران کو ملازمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وفاقی وزیر مواصلات ڈا کٹر حا فظ عبدالکر یم نے کہاکہ پنجاب ، بلو چستان ، کے پی کے ، سندھ اور گلگت و بلتستان میں مو ٹرویز بن رہی ہیں۔ کرا چی سے حید ر آباد، لیاری بائی پاس ، لاہور ملتان ، خانیوال سے گو جرہ موٹرویز آئندہ چندماہ میں عوام کے لیے کھول دی جائیں گی۔ مو ٹروے پولیس پاکستان میں کارکردگی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے اور اسکی کار کردگی بقیہ ملکی اداروں کے لئے مثال کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔ قومی شاہراہوں اور ان پر سفر کرنے والوں کی حفاظت، مدد اور فلاح کا فریضہ موٹروے پولیس احسن طر یقہ سے سرانجام دے رہی ہے حکومت نے ملکی ترقی کے لئے مواصلات کے شعبوں میںبڑے بڑے منصوبوں پر معاہدے کئے ہیں جس کے بعد پورے ملک میں شاہراہوں کا جال بچھایا جارہا ہے ، جو کہ پاکستان میں اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کرنے اور ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لئے انتہائی اہم ہیں۔۔ ان منصوبوںکی کا میابی میں موٹروے پو لیس کا بہت اہم رول ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ مستقبل قریب میں موٹروے پولیس کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جائیں گئیں۔ انسپکٹر جنرل ڈا کٹر سید کلیم امام نے کہا کہ ہماری اولین تر جیح ہے کہ جو شخص گھر سے سفر کے لیے نکلے وہ خیر و عافیت سے اپنے گھر پہنچ جائے یہی ہمارا مقصد ہے۔ موٹروے پولیس اس عمارت کی تعمیر اوراس کا اعلی معیار یقینا ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ اور ایس ایس پی چو ہدری غلام جعفر کی محنت اور دلچسپی کا آئینہ دار ہے۔ ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس عمارت کی تعمیر میں بہت کم لاگت آئی ہے۔ اور اس کو ہم نے اپنے زرائع سے مکمل کیا ہے۔ وفاقی وزیر اور آئی جی موٹروے پولیس یادگار شہدائ پر پھولوں کی چادر چڑ ھا ئی اور دعا ئ مغفر ت کی۔ آئی جی سید کلیم امام نے وفاقی وزیر ڈا کٹر حا فظ عبدالکر یم کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.