حکومت کی مدت پوری ہونے پر 60روز کے اندر انتخابات ہوجائیں گے ،ْ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال

خان صاحب ناتجربہ کار سیاست دان ہیں ،ْقوم کو ترقی کے تسلسل کو قائم رکھنا چاہیے ،ْ میڈیا سے بات چیت

اتوار 17 دسمبر 2017 14:10

حکومت کی مدت پوری ہونے پر 60روز کے اندر انتخابات ہوجائیں گے ،ْ وفاقی ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے پر 60روز کے اندر انتخابات ہوجائیں گے ،ْ حکومت 4جون کو اپنی مدت پوری کرے گی اور انتخابات وقت پر ہوں گے۔یہ بات انہوں نے جدہ میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اور کہا کہ قوم کو ترقی کے تسلسل کو قائم رکھنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک میں بجلی کے سنگین بحران پر قابو پانے میں سی پیک نے اہم کردار ادا کیاکیونکہ ہم نے 2013کے انتخابات میں بجلی بحران اور دہشت گردی پر قابو پانے کا وعدہ کیا تھا۔عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب ناتجربہ کار سیاست دان ہیں، ان کی پارٹی نیخیبر پختو نخوا میں ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :