بھارتی ریاست گجرات میں بی جے پی کی برتری‘ ہماچل پردیش میں بھی کانگرس کے مقابلے میں سبقت
میاں محمد ندیم پیر 18 دسمبر 2017 12:36
(جاری ہے)
گجرات کا اسمبلی انتخاب بی جے پی کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ اگر اس میں اسے شکست ہوتی ہے تو 2019 کے عام انتخابات میں اسے مشکل پیش آ سکتی ہے۔
انتخابات جیتنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا اور ایک دن میں کئی کئی ریلیاں کیں۔گجرات میں گذشتہ 22 سال سے بی جے پی برسر اقتدار ہے۔ وزیر اعظم نریندر اور پارٹی کے صدر امت شاہ کا تعلق اسی ریاست سے ہے اور انھوں نے گجرات کے ترقی کے ماڈل کے نام پر مرکز میں بھی اقتدار حاصل کیا تھا۔تاہم حالیہ انتخابات میں بی جے پی کے خلاف بہت سے عوامل کارفرما تھے۔ ریاست میں ذات پات کی تقسیم، پٹیل برادری میں ریزرویشن نہ ملنے کے سبب ناراضگی اور دلت برادری کے چند نوجوان رہنما کی آمد بی جے پی کے لیے درد سر کہی جا رہی تھی۔ انتخابات سے قبل ماحول کو اپنی طرف لانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی یہاں تک کہ انھوں نے گجرات میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پاکستان گجرات میں جاری اسمبلی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کوشش میں کانگریس پارٹی اس کے ساتھ ہے۔انتخابات سے قبل وہاں کے ماحول کو پولرائز کرنے کے لیے جعلی خبریں بھی گشت کرتی رہی جبکہ سوشل میڈیا پر طرح طرح کی چیزیں دیکھنے میں آئیں۔گجرات 2002 کے فسادات کے بعد ہندو مسلم کشیدگی کے لیے مسلسل خبروں میں رہا ہے اور وہاں ایک طرح سے مذہبی خطوط پر تقسیم واضح طور پر نظر آئی ہے جس کا خاطر خواہ فائدہ حکمرا جماعت کو ہوتا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.