آئی جی سندھ نے بہادرآباد میں مبینہ طور پر13سالہ گریلو ملازمہ سے زیادتی کے حوالے ڈی آئی جی ایسٹ سے انکوائری رپورٹ طلب کرلی

پیر 18 دسمبر 2017 17:21

آئی جی سندھ نے بہادرآباد میں مبینہ طور پر13سالہ گریلو ملازمہ سے زیادتی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بہادرآباد میں مبینہ طور پر13سالہ گریلو ملازمہ سے زیادتی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے انتہائی غیرجانبدارانہ اور فوری نوعیت جیسے اقدامات پر مشتمل انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ایس پی ایسٹ اور متعلقہ ایس ایچ او کو ہدایات جاری کیں کہ وقوعے سے مبینہ طور پر متاثرہ بچی اور اسکے والدین کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو انتہائی غیرجانبدارانہ اور شفاف تفتیش کی بدولت ممکن بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :