وزیر اعلی بلوچستان کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح اجلاس
اجلاس میں دہشت گردوں اور شر پسند عناصر کے خلاف مزید مئوثر اور نتیجہ خیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا پولیس ، ایف سی اورسیکورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کر کے سیکورٹی فورس کا مورال بلند کردیا جس سے ثابت ہوتا ہے کے ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائیاںکر رہے ہیں جن کے نتیجے میں ایک بہت بڑے دہشت گردی کے واقعہ کو ناکام بنایا گیا، ہماری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار قابل اور بہادر ہیںجنہوں نے بروقت دہشت گردوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا اسی جرت سے بچے کچے دہشت گردوں کا مقابلہ کرناہوگا، نواب ثنا اللہء زہری کا اجلاس سے خطاب
پیر 18 دسمبر 2017 22:56
(جاری ہے)
کوئٹہ شہر کی سیکیورٹی کے اقدامات کاازسرنوجائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید مؤثربنایاجائے گااورتمام متعلقہ ادارے مربوط لائحہ عمل کے تحت دہشت گردوں کے خلاف جاری کاروائیوں کو مزید تیز کریںگے۔
اجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ پولیس ، ایف سی اورسیکورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کر کے سیکورٹی فورس کا مورال بلند کردیا جس سے ثابت ہوتا ہے کے ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائیاںکر رہے ہیں جن کے نتیجے میں ایک بہت بڑے دہشت گردی کے واقعہ کو ناکام بنایا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے مختلف حصوں میں مزید ٹراما سینٹر قائم کئے جائیں گے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں زخمیوں کو بروقت طبی امداد دیا جاسکے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار قابل اور بہادر ہیںجنہوں نے بروقت دہشت گردوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا اور ہمیں مزید اسی جرت سے بچے کچے دہشت گردوں کا مقابلہ کرناہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گذشتہ روز کے واقعہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں جن میں بلخصوص پولیس ایف سی اور دیگر شامل ہیںکی بروقت کاروائی سے دہشگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آئینی ذمہ داری ہے کہ ہم عوام کو تحفظ دیں ، عوام نے ہم سے جو امیدیں وابستہ کی ہیں کو ہر صورت پورا کریں گے،حکومت پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہر ممکن تعاون کریں گی۔ وزیر علیٰ نے کہا کہ ہم ایک کنفلکٹ زون میں رہتے ہیں ہمیں ہر دم چوکس رہنا چاہئے، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کے خلاف کاروائی میں بھرپورطاقت کا استعمال کی جائے ،تمام سیکیورٹی فورسز کے مابین اطلاعات کے تبادلے کے نظام کو مزید موثربنایاجائے ۔اجلاس میں میتھوڈسٹ چرچ دھماکے میں جان بحق افراد کے لئے دعا کی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء ڈاکٹر حامد اچکزئی، رحمت صالح بلوچ ، چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری، سیکرٹری داخلہ،ڈی آئی جی کوئٹہ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن، سیکورٹی ایجنسیوں کے حکام اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ قبل ازیں آئی پولیس نے اجلاس کو دھماکے کے حوالے بریفینگ دی اور واقعہ کے مختلف پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.