چیئرمین ایف بی آر کا صنعتی خام مال ریگولیٹری ڈیوٹی سے نکالنے کا اعلان خوش آئند ہے،خادم حسین

جمعہ 22 دسمبر 2017 16:50

لاہور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) تاجر رہنما وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تاجروں کے ساتھ ملاقات میں صنعتی خام مال کو ریگولیٹری ڈیوٹی سے نکالنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ریگولیٹری ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کرے تاکہ صنعتی شعبہ کو مزید ریلیف مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :