مفرور ملزمان کی گرفتاری اور کراچی سے چھینی گئی گاڑیوں کی برآمدی سمیت دیگر حب اور دیگر پولیس اسٹیشنوں میں کراچی کی وارداتوں میں ملوث کئی خطرناک ملزمان بھی گرفتار کیئے ،ڈی آئی جی خضدار رینج نثار احمد خان

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:23

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) ڈی آئی جی خضدار رینج نثار احمد خان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ لسبیلہ ایک اہم ڈسٹرکٹ ہے اور کرائم اس لیئے زیادہ ہیں کیوں کہ پاکستان کی انٹرنیشنل سٹی کراچی اور خضدار ،آواران کا روٹ لگتا ہے مفرور ملزمان کی گرفتاری اور کراچی سے چھینی گئی گاڑیوں کی برآمدی سمیت دیگر حب اور دیگر پولیس اسٹیشنوں میں کراچی کی وارداتوں میں ملوث کئی خطرناک ملزمان بھی گرفتار کیئے گئے ہیں انشاء اللہ امن وامان کی صورتحال ہمیشہ کی طرح برقرار رہے گی اور الحمد اللہ حالات قابل کنٹرول میں ہیں اے ایریا پولیس کے پاس ہے اور آبادی کے لحاظ سے نفری کی کمی تو ضرور ہے لیکن اس حوالے سے سمری تیار کرکے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا جائیگا اور انشاء اللہ لسبیلہ میں پولیس نفری کی کمی کو دور کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی پی او آفس اوتھل میں پولیس اسٹیشنوں میں کرائم کے حوالے سے ایک اہم میٹینگ اور اوتھل بازار کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں سات پولیس اسٹیشن ہیں اور ان کے تھانیداروں کے ساتھ کرائم کے حوالے سے اہم میٹینگ کی گئی ہے اورالحمد اللہ ڈسٹرکٹ لسبیلہ ایک اہم ڈسٹرکٹ ہے اور امن وامان کے لحاظ بھی الحمد اللہ بہتر ہے لیکن کراچی اور دیگر علاقوں کے روٹ ملتے ہیں جسکی وجہ سے تھوڑا بہت کرائم میں اضافہ ہے لیکن پھر بھی حالات قابل کنٹرول میں ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پولیس کے پاس وسائل کی بہت ہی کمی ہے لیکن لسبیلہ میں پولیس کا نظام کافی بہتر ہے یہاں پر وی آئی پی ڈی پی او آفس اور تھانے قائم ہیں بلکہ خضدار اور آواران میں تو پولیس کے پاس بیٹھنے کیلئے جگہ دستیاب نہیں بلکہ لسبیلہ میں پولیس کی نفری کی کمی ہے جلد اسے بھی دور کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی بلوچستان کی طرح دیگر صوبوں میں بھی ہے لیکن پولیس بڑی بہادری کا مظاہرہ کررہی ہے جنگ اگر جرت سے لڑی جائیگی تو الحمد اللہ کامیابی ہوگی اور ایسے حالات میں پولیس کے پاس جدید ہتھیار اور ٹرنینگ کا بھی فقدان ہے جس طرح دیگر سیکورٹی اداروں کے پاس جدید قسم کے ہتھیار ہیں اسی طرح بلوچستان پولیس کے پاس بھی ہونے چاہیے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ پولیس اہلکاروں کو تربیتی ٹرنینگ دلائی جائے اور جدید ہتھیار کی فراہمی کیلئے بھی حکومت کافی حد تک سنجیدہ ہے اور انشاء اللہ یہ کمی بھی جلد دور ہوجائیگی انہوں نے کہا کہ خضدار ریج کے پولیس اہلکار جو کوئٹہ میں خودکش بم حملوں میںزخمی ہوئے ہیں انشاء اللہ ان زخمیوں کے علاج ومعالجے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے اور اس سلسلے میں ہماری طرف سے کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں ہوگی جبکہ کرائم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ڈی پی او لسبیلہ عبدالرئوف بڑیچ بھی موجود تھے اور انہوں نے ڈی آئی جی خضدار ریج نثار احمد خان کو لسبیلہ پولیس کے متعلق تفصیلی بریفینگ دی جبکہ ڈی آئی جی نثار احمد خان نے اوتھل بازار کا بھی دورہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :