EIGHTEEN ISLAMABAD پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے نئے معیار قائم کرے گا
جمعہ 22 دسمبر 2017 23:13
(جاری ہے)
یہ پروجیکٹ اعلیٰ معیار کا ڈیزائن اور تعمیرپیش کرتا ہے جو پاکستان کی رئیل اسٹیٹ میں نئے معیار قائم کریں گے۔اعلان کے موقع پر Ora Developers کے چیئرمین، نجیب ساویرس نے اپنے تبصرہ میں کہا:’’آج ہم نے ڈیویلپمنٹ کے لیے ایک شاندار ماسٹر پلان پیش کیا ہے جس کے بارے میں مجھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ کے پروجیکٹس میں انقلاب لے آئے گا۔
اس قدر معزز پارٹنرز کے ساتھ کام کرتے ہوئے Ora عالمی معیارکے دارالحکومت یں معیار زندگی کی نئی منزل تخلیق کریں گے۔ اس پروجیکٹ میں شامل ہونے پر مجھے بہت خوشی ہے اور جو کچھ ہم حاصل کریں گے اس کے لیے بہت پرجوش بھی ہوں۔‘‘Eighteen Islamabad کوچیمپئن شپ گولف کورس کے اطراف میں ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں1100 ولاز اور 900اپارٹمنٹس ہوں گے، جن کے ساتھ ایک علامتی گولف کلب ہاؤس، شاپنگ مال، فائیواسٹار بوتیک ہوٹل، طبی سہولیات اور کاروباری علاقہ بھی تعمیر کیا جائے گا۔ماسٹر پلان کا تصور CalissonRTKLنے پیش کیا ہے اور اسے معروف آرکیٹکٹس اور اربن پلانرز WATG نے تیار کیا ہے۔ منفرد اور چیلنجنگ گولف کورس کو برطانیہ میں واقع کمپنیIDG نے ڈیزائن کیا ہے۔ پروجیکٹ کی قیادت چیف ایگزیکٹو آفیسر،طارق حامدی کر رہے ہیں جنہوں نے اس پروجیکٹ کے منفرد ہونے کی وضاحت اس طرح کی:’’تمام ولاز اور اپارٹمنٹس کو نہایت احتیاط کے ساتھ اس طرح بنایا گیاہے کہ وہاں سے گولف کورس نظر آتا ہے اور انہیں کشادہ شاہراہوں اور گلیوں سے منسلک کیا گیا ہے۔اس طرح کشادگی اور پرائیویسی کا احساس ابھرتا ہے اورلوگوں کو ایسا گھر فراہم کرتا ہے جس کا انہوں نے خواب دیکھا تھا۔ فراہم کی گئی سہولتیں کسی سے کم نہیں ہیں جنہیں محفوظ، خوف سے آزاد اورخصوصی مقام پر فراہم کی جائیں گی۔‘‘اس تقریب میں نجیب ساویرس کے ساتھSaif Group کے چیئرمین انور سیف اللہ اور کوہستان بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے چیئرمین ملک عدیل بھی Eighteen Islamabad کی منیجمنٹ ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔ Eighteenنیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے دس منٹس کے فاصلے پر واقع ہے اور مقامی و بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ایک مثالی ڈیویلپمنٹ ہے جو پر تعیش رہائش اور جدید ترین سہولتوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ Eighteen پاکستان میں مستقبل کے رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس کے لیے بینچ مارک ثابت ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملکمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.