نوازشریف لیڈر نہیں ڈیلر ہیں انہوں نے ماضی میں اپنے مفاد کی خاطر متعدد بار معاہدے کیئے، سنیٹرمرتضیٰ وہاب

جمعہ 29 دسمبر 2017 14:48

نوازشریف لیڈر نہیں ڈیلر ہیں انہوں نے ماضی میں اپنے مفاد کی خاطر متعدد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ نوازشریف لیڈر نہیں ڈیلر ہیں کیونکہ انہوں نے ماضی میں اپنے مفاد کی خاطر متعدد بار معاہدے کیئے۔خصوصی بات چیت کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہاکہ نوازشریف اپنی ذات کے علاوہ کسی کی بہتری کا نہیں سوچھتے، مسلم لیگ ن نے 10 سالہ معاہدہ کر کے قوم سے جھوٹ بولا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کہتے ہیں کہ ملک کو نوازشریف سے اچھا کوئی وزیراعظم نہیں مل سکتا، آج بھی حقیقی وزیر اعظم میاں صاحب ہی ہیں اور وہ ہدایات دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف لیڈر نہیں ڈیلر ہیں کیونکہ اگر وہ لیڈر ہوتے تو سجن جندال جیسے بھارتی شخص کو مری نہ لے جاتے، سابق وزیر اعظم نے اپنی ذاتی حکومت چلائی اور ہر بار معاہدہ کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ اگر ماضی دیکھا جائے تو نوازشریف کا مفاد ہی نظر آئے گا، حالیہ دنوں انہوں نے شہباز شریف سے متعلق اعلان کیا پھر واپس لے لیا کیونکہ کوئی ڈیل نہیں ہوسکی تھی۔

متعلقہ عنوان :