عمران کا ایک اور دعویٰ غلط ثابت ہوا ،ْ علی ڈار کی کمپنی میں ملازم محمد صفدر نوازشریف کا داما نہیں ،ْخانیوال کا رہائشی نکلا

اتوار 31 دسمبر 2017 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2017ء) وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی کمپنی میں ملازم محمد صفدر سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی دبئی میں کمپنی ایچ ڈی ایس میں کلینر کی ملازمت کرنے والا محمد صفدر خانیوال کا رہائشی ہے اور2016 سے ایچ ڈی ایس ٹاور میں بطور کلینر کام کر رہا ہے۔عمران خان نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کرکے دعویٰ کیا تھا کہ کیپٹن صفدر علی ڈار کی کمپنی میں ملازم ہیں، عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں دستاویزات بھی پیش کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :