خوف اور دہشت کا ہر صورت مقابلہ کیا جائے گا،مظاہرین کو رویے کی قیمت ادا کرنا پڑے گی،ایرانی وزیر داخلہ
اتوار 31 دسمبر 2017 19:03
(جاری ہے)
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک وڈیو میں ہفتہ کو دیر گئے مغربی قصبے دورود میں مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دو مظاہرین کو دکھایا گیا۔
وائس آف امریکہ کی پرشیئین سروس نے مرنے والوں کی شناخت حمزہ لاشنی اور حسین رشنو کے نام سے کی ہے اور اس سروس کے ایک نمائندے نے متاثرہ لواحقین سے بات بھی کی۔ایک اور وڈیو میں مبینہ طور پر مظاہرین سرکاری عمارتوں پر حملہ کرتے اور بظاہر پولیس کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں الجھے نظر آ رہے ہیں۔ ان غیر مصدقہ وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہزاروں افراد ایران کے مختلف شہروں میں مظاہرے کر رہے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق تہران میں ہفتہ کو نصف شب کے بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس میں خلل بھی دیکھا گیا۔ اے ایف پی نے ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ اسے حکومت مخالف مظاہروں کی کوریج سے روک دیا گیا ہے۔ایران کے وزیر برائے ٹیلی مواصلات محمد جواد آذری جھرمی نے پیغام رساں سروس ٹیلیگرام کے سربراہ کے نام ایک کھلے پیغام میں کہا ہے کہ "ٹیلیگرام چینل منافرت پر مبنی اقدام کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ ٹیلیگرام نے اپنے اکاونٹ کو معطل کر دیا گیا ہے۔قبل ازیں ہفتہ کو سیکڑوں مظاہرین یونیورسٹی آف تہران کے گردونواح میں سڑکوں کا رخ کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔اسی اثنا میں حکومت کی حمایت میں بھی عوامی مظاہرے دیکھنے میں آئے جن میں مظاہرین "غداری مردہ باد" کے نعرے لگاتے رہے۔ابتدائی طور پر یہ مظاہرے اشیا خورنی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہوئے تھے لیکن ان مظاہروں کے بارے میں بہت ہی کم معلومات حاصل ہو سکی ہیں کیونکہ سرکاری اور نیم سرکاری میڈیا ان کے بارے میں بہت کم ہی کوریج کر رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.