سوڈان کی دو شورش زدہ ریاستوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ

پیر جنوری 10:50

خرطوم۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء)مشرقی افریقی ملک سوڈان کے صدر عمر البشیر نے اپنے ملک کی دو ریاستوں میں عدم استحکام کی بنیاد پر چھ ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سوڈان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق جن ریاستوں یا صوبوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا ہے اٴْن میں کاسالا اور شمالی کوردوفان شامل ہیں۔ سوڈانی وزیر اطلاعات کے مطابق ہنگامی حالت کے دوران مسلح گروپوں کو ہتھیار پھینکنے کی تلقین کی گئی ہے۔ اس عرصے میں مرکزی حکومت کی کوشش ہو گی کہ وہ امن و سلامتی کو خراب کرنے والے عناصر کو قابو کر سکے۔ مسلح گروپوں سے ہتھیار واپس لینے کی حکومتی مہم پہلے ہی مغربی دارفٴْور میں جاری ہے۔