مارول کامکس کے بانی اسٹین لی کے اکائونٹ سے 3لاکھ ڈلر چوری

پیر 1 جنوری 2018 12:26

مارول کامکس کے بانی اسٹین لی کے اکائونٹ سے 3لاکھ ڈلر چوری
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) مارول کامکس آئیکون اسٹین لی نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بینک اکائونٹ سے 3 لاکھ ڈالر چوری ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 95 سالہ اداکار نے یہ شکایت ان کے علم میں لائے بغیر رقم نکلوانے کے انکشاف کے بعد درج کرائی جبکہ اسٹین لی کے اکائونٹ کی دیکھ بھال کرنے والوں کو گمشدہ رقم کا ایک چیک ملا، جسے قرض کے طور پر دینے کی نشاندہی کی گئی تھی جو ان کے خیال میں جعلی ہوسکتا ہے اور یہ چیک ہینڈ آفس ایل ایل سی کے لئے تھا جو ایک تجارتی کمپنی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ نہ اسٹین لی اور نہ ہی ان کی رقم کی دیکھ بھال کرنے والوں نے رقم کی منتقلی کولکھا یا اتھارٹی دی تاہم بیورلی ہلز پولیس ڈپارٹمنٹ اس وقت ممکنہ جعل سازی کی تحقیقات کررہا ہے۔اسٹین لی مقبول ترین کامک بک لیجنڈز میں سے ایک ہیں،انہوں نے آئیکونک کامک بک کریکٹر اسپائیڈر مین، دی ہلک اور آئرن مین جیسے کردار تخلیق کئے ہیں۔سپر مین کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک بار اسٹین لی نے کہا تھا کہ وہ میرے لئے کبھی بھی دلچسپی کا باعث نہیں رہا کیونکہ میں کبھی اس کے بارے میں فکرمند نہیں رہااور اگر آپ اپنے ہیروکے لیے فکرمند نہیں ہوتے تو اس میں کوئی جوش نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :