لیور پول میں آگ لگنے سے سینکڑوں گاڑیاںجل کر خاکستر ہوگئی

آگ ہارس شو سے قبل پارکنگ میں لگی اور کثیر المنزلہ پارکنگ تک پھیل گئی، بین الااقوامی ہارس شو کو منسوخ کردیا گیا سال نوپر لگنے والی اس آگ میں1600گاڑیوں کے جل جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

پیر 1 جنوری 2018 12:52

لیورپول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء)لیور پول ایکوا یرینہ کے کار پارکنگ ایریا میں آگ لگنے کے باعث سیکڑوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں، تمام قریبی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔سال نوپر لگنے والی اس آگ میں1600گاڑیوں کے جل جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔فائر حکام کے مطابق 12فائر انجن نے آگ پر قابو پانے کے لئے نبرد آزما ہوئے، انٹرنیشنل ہارس شو شدید متاثرہوا جبکہ عہدیداران کے مطابق کچھ گھوڑوں کو کارپارکنگ ایریا سے ایرینا منتقل کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آگ ہارس شو سے قبل پارکنگ میں لگی اور کثیر المنزلہ پارکنگ تک پھیل گئی،آگ کے باعث بین الااقوامی ہارس شو کو منسوخ کردیا گیا ہے اور منتظمین کا کہنا ہے کہ تمام افراد اورہارس محفوظ ہیں۔ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ ابتدائی معلومات سے پتاچلا ہے کہ آگ کھڑی گاڑی میں حادثاتی طور پرلگی جبکہ میئر لیورپول نے آگ لگنے کے واقعہ کو بڑاحادثہ قرار دیا۔اس موقع پر اانہوں نے عوام کی جانب سے امدادی کاموں میں حصہ لینے کی خواہش پر ان کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ لیور پول کی عوام کا ہمدردانہ جذبہ مثالی ہے۔