پاکستان کر کٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے قبل ہتھیار تیز کرنا شروع کر دئیے
پاکستان اور نیوزی لینڈ الیون کے مابین ون ڈے پریکٹس میچ (کل) کھیلا جائے گا، نیلسن میں کھلاڑیوں نے کوچز کی زیرنگرانی بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپورٹریننگ کی، مکی آرتھر ،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اوربولنگ کوچ اظہرمحمود نے تین نیٹ لگا کربیٹسمینوں اور بولرز کو پریکٹس کرائی، لیگ اسپنرشاداب خان نے بھی ٹیم کوجوائن کرلیا
پیر 1 جنوری 2018 13:39
(جاری ہے)
ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیرنگرانی پاکستان ٹیم نے نیلسن میں سیریز کی تیاریاں شروع کر دیں۔
لیگ اسپنر شاداب خان نے بھی ٹیم کوجوائن کرلیا۔ ٹریننگ کا آغاز میدان میں رننگ کے ساتھ کیاگیا۔ جس کے بعد مکی آرتھر ،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اوربولنگ کوچ اظہرمحمود نے تین نیٹ لگا کربیٹسمینوں اور بولرز کو پریکٹس کرائی۔اوپنرز فخرزمان، امام الحق اوراظہرعلی کے ساتھ بابراعظم،شعیب ملک اوردیگر بیٹسمینوں نے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد بیٹنگ اورفاسٹ بولرز محمدعامر، حسن علی، رومان رئیس اوراسپنرز شاداب خان اور محمد نوازنے بولنگ پریکٹس کی۔ فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن نے کھلاڑیوں کوکیچز،رننگ،فیلڈنگ اورتھروکرانے کی مشقیں کرائیں۔ ٹریننگ سیشن میں تمام کھلاڑی مکمل فٹ اورعمدہ کارکردگی کے لئے پرعزم دکھائی دیئے، قومی ٹیم دورے کی شروعات(کل)بدھ کو شیڈول ون ڈے پریکٹس میچ سے کریگی، جس میں ان کا سامنا نیوزی لینڈ الیون سے ہوگا، یہ مقابلہ نیلسن کے سیکسٹون اوول گرانڈ پر شیڈول کیاگیا ہے ،جس کے بعد دونوں ممالک میں شیڈول پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا افتتاحی ٹاکرا 6 جنوری کو ولنگٹن کے بیسن ریزرو گرانڈ پر ہوگا۔9 جنوری کو شیڈول دوسرے ایک روزہ میچ کی میزبانی نیلسن کریگا، تیسرے مقابلے کیلئے دونوں ٹیمیں ڈونیڈن میں جمع ہونگی، جہاں 13 جنوری کو یونیورسٹی اوول پر ٹاکرا ہوگا، چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل ہیملٹن کے سیڈون پارک پر شیڈول کیاگیا ہے، پانچویں اور اختتامی میچ کیلیے دونوں ٹیمیں 19 جنوری کو ایک بار پھر ولنگٹن میں مدمقابل آئیں گی، اسی مقام پر ٹی 20 سیریز کا پہلا مقابلہ 22 جنوری کو شیڈول کیاگیا ہے۔25جنوری کو مختصر فارمیٹ کا دوسرا مقابلہ آکلینڈ میں منعقد ہوگا جبکہ 28 جنوری کو گرین شرٹس اپنا اختتامی مقابلہ مانٹ مینگوئنی میں کھیلیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.