لندن : نیو ائر جشن کے دوران چھریوں کے وار ، چار قتل ، پانچ شدید زخمی
یہ دل دہلا دینے والے واقعات ہیں، ایسے وقت میں جب ہم سب 2018 کے حوالے سے منصوبہ بندی کررہے ہیں لیکن چار خاندان اپنے پیاروں کے دنیا سے چلے جانے کا غم منا رہے ہیں، پولیس کمانڈر
پیر 1 جنوری 2018 22:16
(جاری ہے)
ایک 18 سالہ نوجوان کو شمالی لندن میں نشانہ بنایا تھا جو بعد ازاں ہسپتال میں طبی امداد کے دوران دم توڑ گیا جبکہ اس سے قبل 20 سالہ نوجوان شمالی لندن کے علاقے سیٹ ہیم اور جنوبی لندن میں 17 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا تھا۔
نئے سال کے پہلے روز 20 سالہ نوجوان کو اولڈ اسٹریٹ میں نشانہ بنایا گیا جبکہ ایک اور 20 سالہ نوجوان کو بھی چھریوں کے وار سے شدید زخمی کردیا گیا تھا جنھیں ہستپال میں طبی امداد دی جارہی ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔پولیس کمانڈر نیل جیروم کا کہنا تھا کہ 'یہ دل دہلا دینے والے واقعات ہیں، ایک ایسے وقت میں جب ہم سب 2018 کے حوالے سے منصوبہ بندی کررہے ہیں لیکن چار خاندان اپنے پیاروں کے دنیا سے چلے جانے کا غم منا رہے ہیں'۔پولیس کا کہنا تھا کہ پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے مارچ 2017 سے چھری کے حملوں کے 12 ہزار ایک سو کے قریب واقعات رجسٹر کردیے ہیں جس کے نتیجے میں 4 ہزار 400 افراد زخمی ہوگئے ہیں جو گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سب سے زیادہ تعداد ہے۔میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہر میں یکم جنوری 2017 سے 22 دسمبر 2017 کے دوران 77 افراد کو چھریوں کے وار سے ہلاک کیا گیا تھا۔لندن کے میئر صادق خان کے دفتر سے نومبر 2017 میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ سال کے آغاز سے جب تک 40 افراد کو قتل کیا گیا جن میں سے 25 نابالغ تھے۔صادق خان نے چند اسکولوں میں دھاتی آلات کے ڈیٹیکٹر سمیت چھری مار واقعات کے خلاف ایک مہم کا آغاز کیا تھا جبکہ حکومت بھی چھری رکھنے والے افراد کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے پر غور کررہی ہے۔۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.