لاہور،حکومت نے عوام کو نئے سال کا پہلا تحفہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے دیا،مہرین انور راجہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4روپے 6پیسے فی لٹر اضافے کا اعلان کیا ہے،سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور

پیر 1 جنوری 2018 22:31

لاہور،حکومت نے عوام کو نئے سال کا پہلا تحفہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو نئے سال کا پہلا تحفہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے دیا، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4روپے 6پیسے فی لٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔پٹرول کی نئی قیمت 81.53روپے فی لٹر ہوگی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان باقاعدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔

(جاری ہے)

حکومت عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے کے لئے اب پریس کانفرنس کا باقاعدہ انعقاد کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 3روپی96پیسے اور لائٹ ڈیزل 6روپے 25پیسے فی لیٹر مہنگا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 6روپی79پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 89.91 فی لیٹر،لائٹ ڈیزل کی 58.37روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 64.32روپے ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری کردیا عوام تھوڑا صبر کرلیں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی ،پیپلزپارٹی نے اقتدار میں آکر ہمیشہ عوام کے مسائل حل کئے اور عوام کو مشکلات سے نجات دلائی۔

متعلقہ عنوان :