ایف بی آر نے اداکارہ ندا چوہدری کے خفیہ اکائونٹ کا سراغ لگا لیا

،73لاکھ 68روپے سے زائد کا ٹیکس نوٹس بھیج دیا گیا

منگل 2 جنوری 2018 18:12

ایف بی آر نے اداکارہ ندا چوہدری کے خفیہ اکائونٹ کا سراغ لگا لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2018ء) فیڈ رل بورڈ آف ر یو نیو نے اسٹیج کی معروف اداکارہ ندا چوہدری خفیہ اکائونٹ کا سراغ لگاکر 73لاکھ 68روپے ٹیکس ادائیگی کا نوٹس بھیج دیا ۔ایف بی آر ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ اداکارہ نے اپنے ٹیکس ریٹرنز میں مذکورہ اکائونٹ کو ظاہر نہیں کیاتھا اور اس میں 2کروڑ روپے فکس کرائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے نوٹس میں کہا ہے کہ دو کروڑ نقد اور اس کے منافع پر فوری 73 لاکھ 68 روپے کا انکم ٹیکس جمع کرائے جائیںاور اس کیلئے اداکارہ کو8 جنوری تک کی مہلت دی گئی جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ اداکارہ ندا چودھری کو چند ہفتے پہلے بھی ٹیکس گوشوارے میں حقیقی آمدنی نہ بتانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :