ایف بی آر نے میٹر وٹرین منصوبے پر کام کرنیوالی کمپنی کے بینک اکائونٹس منجمد کر کے 2کروڑ روپے کی ریکوری کر لی

بدھ 3 جنوری 2018 19:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اورنج لائن میٹر وٹرین منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کے بینک اکائونٹس منجمد کر کے 2کروڑ روپے کی ریکوری کر لی ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ ایف بی آر نے میٹرو ٹرین منصوبے پر کام کرنے والے کنٹریکٹر ایف زیڈ کے پی کو ٹیکس کی ادائیگی کیلئے متعد د بار نوٹس جاری کئے تاہم ادائیگی نہ کرنے پر بینک اکائونٹس منجمد کرکے 2کروڑ کے ریکوری کرلی گئی ۔ایف زیڈ کے پی 10کروڑ روپے کی ٹیکس نا د ہندہ ہے۔

متعلقہ عنوان :