جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ (آج) شروع ہوگا

جمعرات 4 جنوری 2018 09:40

کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2018ء) جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ (آج) جمعہ سے نیولینڈز کیپ ٹائون میں شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ جنوبی افریقہ پر ہے جہاں وہ تین ٹیسٹ، چھ ایک روزہ اور تین ٹی 20 کرکٹ میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ (آج) جمعہ سے 9 جنوری تک نیولینڈز کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسرا ٹیسٹ میچ 13 سے 17 جنوری تک سپر سپورٹ پارک سینچورین جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان چھ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ یکم فروری کو ڈربن، دوسرا میچ 4 فروری کو سینچورین، تیسرا میچ 7 فروری کو کیپ ٹائون، چوتھا میچ 10 فروری کو جوہانسبرگ، پانچواں میچ 13 فروری کو پورٹ الزبتھ جبکہ چھٹا اور آخری میچ 16 فروری کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 18 فروری کو جوہانسبرگ، دوسرا میچ 21 فروری کو سینچورین اور تیسرا 24 فروری کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :