ہمیں سائنس و ٹیکنالوجی کی اعلیٰ تعلیم کے سلسلہ میں عالمی سطح کی عملیات پر عمل کرنا ہو گا،
نوجوانوں کی سائنس کی تعلیم کے حصول میں شمولیت کیلئے انفراسٹرکچر کی ترقی میں زیادہ دلچسپی لی جائے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ بارے بین الوزارتی و سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
جمعرات 4 جنوری 2018 22:14
(جاری ہے)
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال، وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن، سائنس و ٹیکنالوجی کی سیکرٹری یاسمین مسعود، وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کے وفاقی سیکرٹری شعیب احمد صدیقی، پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف اور ماتحت اداروں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
کمیٹی نے نیشنل سائنس سکول (این ایس ایس) کے قیام کیلئے زمین کے حصول بارے بھی غور و خوض کیا۔ کمیٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کے باصلاحیت اور ذہین طلباء کو بہترین سائنسی تعلیم کے حصول کا پلیٹ فارم دینے کیلئے نیشنل سائنس سکول کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا کہ نوجوانوں میں سائنس و ٹیکنالوجی کی اعلیٰ تعلیم کے سلسلہ میں ہمیں عالمی سطح کی عملیات پر عمل کرنا ہو گا۔ کمیٹی نے سائنس کے وظائف کے حصول کے خواہشمند طلباء کے چنائو کیلئے شفاف میرٹ اپنانے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے معاشرہ کے پسے ہوئے اور غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلباء کو وظائف دینے اور سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف راغب کرنے پر زور دیا تاکہ سماجی و معاشی لحاظ سے مشکلات سے دو چار سائنس کی تعلیم کے خواہش مند طلباء پیچھے نہ رہ جائیں۔ وفاقی وزیر تعلیم انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے میرٹ پر مبنی طریقہ کار اپنانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ علم پر مبنی معیشت کو فر وغ دے کر سائنس کی تعلیم کا کلچر پیدا کیا جا سکے۔ رہنما کمیٹی نے سائنس کی تعلیم کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے میڈیا کے استعمال کا بھی عزم کیا۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.