انوکھا ریستوران،گاہکوں کے پالتو جانوروں کا کھانا پینا مفت

ہفتہ 6 جنوری 2018 21:42

انوکھا ریستوران،گاہکوں کے پالتو جانوروں کا کھانا پینا مفت
قاہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء) مصر کے شہر سکندریہ میں اپنی نوعیت کا پہلا کیفے اور ریستوران کھولا گیا ہے جہاں گاہکوں کے جانوروں کو کھانے پینے کی تمام اشیاء مفت پیش کی جاتی ہیں۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سموحہ کے علاقے میں واقع اس کیفے کا نام پیٹس کارنر ہے جہاں پالتو جانوروں مثلا کتّوں، بلیوں ، بندروں اور پرندوں وغیرہ کے لئے تمام خدمات پیش کی جاتی ہیں۔

منصوبے کے خالق 31 سالہ محمد الکوک ہیں جنہوں نے کامرس میں گریجویشن کر رکھا ہے۔انھوں نے بتایا کہ وہ کتوں کو تربیت دینے کا شوق رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس کیفے اور ریستوران کا افتتاح گزشتہ برس جولائی میں کیا جس پر گھر والوں اور دوستوں کی جانب سے بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس طرح پالتو جانوروں کے مالکان اپنے جانوروں کے ہمراہ یہاں کا رخ کرنے لگے۔

الکوک کے مطابق جانوروں کو پیش کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء مفت فراہم کی جاتی ہیں جب کہ ان کے مالکان جو کچھ کھاتے پیتے ہیں اٴْس کا معاوضہ لیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کیفے دوسرے کسی بھی ریستوران کی طرح اپنی خدمات پیش کرتا ہے البتہ یہاں کی اضافی خدمت یہ ہے کہ آنے والوں کے پالتو جانوروں کے لیے بھی کھانے پینے کی خدمات پیش کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :