انٹرمیڈیٹ امتحان 2017ء کے نتائج کا اعلان (کل )کیا جائیگا

منگل 9 جنوری 2018 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2018ء) لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحان 2017ء کے نتائج کا اعلان شیڈول کے مطابق کل ( بدھ ) صبح 10بجے کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ مزید برآں جو تعلیمی ادارے رزلٹ کی سی ڈیز حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ حبیب بنک بورڈ برانچ میں 200روپے جمع کروا کر مقررہ وقت پر رزلٹ سی ڈیز بھی حاصل کر سکتے ہیں۔