قصور ،ْ کمسن بچیوں سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا
بارہ معصوم بچیاں ہوس کا شکار بننے کے بعد موت کی آغوش میں چلی گئیں
بدھ 10 جنوری 2018 13:58
(جاری ہے)
صوفی شاعرو بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ کی سرزمین قصورجہاں کسی دور میں علم ونور کے چشمے پھوٹتے تھے ،ْگزشتہ کچھ عرصہ سے لڑکوں سے زیادتی کے واقعات اور اب کمسن بچیوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات کی وجہ سے خوف کی علامت بن گیا ،ْچند ماہ کے دوران 12 کمسن بچیاں جنسی ہوس کا نشانہ بننے کے بعد ابدی نیند سلادی گئیں مگرافسوس کوئی قاتل سلاخوں سے پیچھے نہیں،جن کمسن بچیوں کومبینہ طور پرزیادتی کے بعد قتل کیا گیا ان میں ساڑھے چار سالہ ایمان فاطمہ،گیارہ سالہ فوزیہ،سات سالہ نور فاطمہ،ساڑھے پانچ سالہ عائشہ آصف،نوسالہ لائبہ،سات سالہ ثناعمر،پانچ سالہ کائنات بتول وغیرہ شامل ہیں۔
زیادتی اور قتل کے زیادہ واقعات تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں پیش آئے جبکہ تھانہ صدر ایسے واقعات میں دوسرے نمبر پررہا زیادتی اور قتل کے واقعات میں ملزموں کا طریقہ واردات ایک جیسا ہے ملزم بچیوں کو اغوا کرتا ہے زیادتی کا نشانہ بنانے اور گلا دبا کر بچیوں کو قتل کرنے کے بعد لاش کو کسی ویران علاقے یا جوہڑ میں پھینک کر فرار ہوجاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.