قصور‘کمسن زینب کی نماز جناز ہ ادا کر دی گئی‘قصور بھر میں مشتعل عوام سڑکوں پر نکل آئے۔شدید مظاہرے کئے گئے ‘ پولیس نے مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے گولی چلا دی‘ 2 افراد جاں بحق‘5 زخمی
ننھی زینب کا قتل انسانیت کی تذلیل ہے‘4دن گزر گئے قاتل اب تک نہیں پکڑے گئے‘قصور میں ماڈل ٹائون کی تاریخ دہرائی گئی، حکومت لوگوں کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے‘ طاہر القادری کی نماز جنازہ پڑھانے کے بعد گفتگو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے واقعے کا نوٹس لے لیا‘سیشن جج قصور اور پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب جیسے بچی ملزم کے ساتھ جارہی تھی لگتا ہے ملزم بچی کے خاندان یا محلے کا ہے‘ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا جائیگا‘رانا ثناء اللہ مجموعی طور پر زیادتی کے بعد قتل ہونے والی یہ 8ویں بچی ہے ‘زیادتی کا شکار بچیوں کے ڈی این اے سے ایک ہی نمونہ ملا ہے‘ڈی پی او کی بات چیت ………پولیس نے ملزم کا خاکہ جاری کر دیا
بدھ 10 جنوری 2018 16:55
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔کمسن بچی کے لرزہ خیز قتل کے خلاف پورا شہر سراپا احتجاج ہے، جگہ جگہ مظاہرے، عوام گیٹ توڑ کر ڈی سی آفس میں داخل ہوگئے، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے، انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی گئی۔
شہریوں کا موقف ہے کہ شہر میں ایک سال کے دوران 11 کمسن بچیوں کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا، لیکن پولیس تاحال ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس نے سیشن جج قصور اور پولیس سے واقعے کی فوری طور پر رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو آئندہ چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا جائے گا۔رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جس طرح بچی ملزم کے ساتھ جارہی تھی لگتا ہے ملزم بچی کے خاندان یا محلے کا ہے، ملزم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔دوسری جانب پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم کا خاکہ جاری کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق قصور کے علاقے روڈ کوٹ کی رہائشی 7 سالہ بچی 5 جنوری کو ٹیوشن جاتے ہوئے اغواء ہوئی اور 4 دن بعد اس کی لاش کشمیر چوک کے قریب واقع ایک کچرہ کنڈی سے برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد نے بتایا کہ شہر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ 'مجموعی طور پر زیادتی کے بعد قتل ہونے والی یہ آٹھویں بچی ہے اور زیادتی کا شکار بچیوں کے ڈی این اے سے ایک ہی نمونہ ملا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیکرٹری داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا،اہلیہ پرویز الہی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے
-
وزیراعلٰی کا مری ہسپتال پراجیکٹ کو سابق دور میں 4 ارب روپے نقصان پہنچانے پر کارروائی کا فیصلہ
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
جس نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہا ہم ان سے کہتے آپ معافی مانگیں
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
پاکستان میں حالیہ حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کے دعوے غیر ذمہ دارانہ ہیں، طالبان
-
9 مئی کے حملے ریاستی رٹ ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش تھے
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.